بدھ 17 ستمبر 2025 - 01:23
کرامت امام صادق (ع) اور حضرت معصومہ (س) کی زیارت کی بشارت

حوزہ / کبھی کبھی عنایاتِ الٰہی کی جڑیں ازل تک جا پہنچتی ہیں۔ امام جعفر صادق علیہ السلام نے خود بشارت دی کہ ان کے بیٹے حضرت موسی کاظم علیہ السلام کی صلب سے ایک ایسی محترم خاتون کی ولادت ہوگی جس کا مزار مؤمنین کے لیے ملجأ و پناہ گاہ بنے گا۔ یہ وہی روایت ہے جو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی بے شمار کرامات کو بھی روشن کرتی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی کریمانہ عنایات کے بارے میں قدیم زمانے سے روایات نقل ہوتی آئی ہیں۔ یہ حکایات اس حقیقت کی گواہ ہیں کہ جس نے بھی سبقت لے کر ان کی بارگاہ میں حاضری دی اور اپنی ارادت ظاہر کی، اسے ہمیشہ الٰہی لطف و کرم کا انعام ملا۔

راوی بیان کرتا ہے: میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا تو دیکھا کہ آپ گہوارے میں موجود ایک بچے سے گفتگو فرما رہے ہیں۔

میں نے تعجب سے عرض کیا: کیا آپ گہوارے میں موجود بچے سے بھی بات کرتے ہیں؟

امام علیہ السلام نے فرمایا: ہاں، اگر تم چاہو تو تم بھی اس سے بات کرو۔

میں قریب گیا اور بچے کو سلام کیا۔ اس نے جواب دیا اور کہا:

"اپنی بیٹی کا نام بدل دو کیونکہ اللہ اس نام کو پسند نہیں کرتا۔"

چند روز قبل اللہ نے مجھے ایک بیٹی عطا کی تھی اور میں نے اس کا نام "حُمیرا" رکھا تھا۔

بچے کی گفتگو، غیب کی خبر دینا اور نیکی کا حکم و برائی سے روکنا، میرے لیے باعثِ حیرت و شگفتگی بنا۔ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:

"تعجب نہ کرو، یہ میرا بیٹا موسیٰ ہے۔ اللہ میرے لیے اس سے ایک بیٹی عطا کرے گا جس کا نام فاطمہ ہوگا۔ وہ قم کی سرزمین میں مدفون ہوگی اور جو بھی اس کی زیارت کرے گا اس پر جنت واجب ہوگی۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha