حضرت معصومہ(س)
-
حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) کی یاد میں یک روزہ پروگرام کا انعقاد
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید شمع محمد رضوی نے حضرت فاطمہ معصومہ قم علیہا السلام کی یاد میں ایک روزہ خصوصی پروگرام کا اعلان کیا ہے جو 10 نومبر 2024 کو منعقد ہوگا۔ اس سالانہ پروگرام میں تلاوت، نظامت، تقاریر، تاثرات، اور بزم مسالمہ جیسے مختلف دینی اور ثقافتی عنوانات شامل کیے گئے ہیں۔
-
ایران کی سب سے بافضیلت امامزادی، حضرت فاطمہ معصومہ (س)
حوزہ/ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی صاحبزادی، حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ہمشیرہ اور امام محمد تقی جواد علیہ السلام کی پھوپھی و امام موسی کاظم علیہ السلام کی سب سے بڑی اور سب سے ممتاز صاحبزادی تھیں۔ آپ کی آفاقی شخصیت، بے پناہ فضائل و کمالات کا مظھر تھی۔
-
آیت اللہ اعرافی:
حضرت معصومہ (س) کے وجود نے قم کو نورانیت عطا کی
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے سفیرانِ کریمہ ٔ اہل بیت(س) کے ساتھ ملاقات میں کہا: حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے نورانی وجود نے شہر قم کو بدل کر رکھ دیا اور ایسی نورانیت عطا کی جس سے حوزہ علمیہ نے ایک ہزار سال سے زیادہ پائیداری حاصل کی ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد:
حضرت معصومہ (س) سے توسل کرنا مشکلات کی گرہ کھول دیتا ہے
حوزہ / دینی علوم کے استاد نے کہا: تین اماموں نے فرمایا ہے کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کا ثواب بہشت ہے یا زیارت کرنے والے پر بہشت واجب ہوجاتی ہے۔ پس ہمیں شہر قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کی قدر کرنی چاہیے۔ تو جس خاتون نے ہماری آخرت کی ضمانت دی ہے وہ ہماری دنیا کو بھی آباد کر سکتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی زندگی میں مشکلات سے نجات حاصل کرنے کے لیے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سے توسل کریں۔
-
آیت اللہ کعبی:
حضرت معصومہ (س) کی برکت سے آج قم تعلیمات اہل بیت (ع) کو دنیا بھر تک پہنچانے کا مرکز بن گیا ہے
حوزہ / مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: آج شہر قم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی برکت سے دنیا بھر میں اہل بیت علیہم السلام کے علم و معارف کو پھیلانے کا مرکز بن گیا ہے۔
-
عشرہ کرامت اور بہن بھائی کے رشتے میں استحکام پر توجہ ...حجۃ الاسلام سید نجیب الحسن زیدی
حوزہ/ پہلی ذیقعدہ سے لیکر ۱۱ ذی قعدہ تک کے اس عشرہ کو عشرہ کرامت کہا جاتا ہے جس کی ابتداء بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت سے ہو تی ہے اور ۱۱ ذی قعدہ کو امام رضا علیہ السلام کی ولادت پر اسکا اختتام ہوتا ہے۔
-
حضرت معصومہ (س) کی تین بنیادی خصوصیات
حوزہ/ جوکرامات آپ س سے مسلمانوں ،اہل بیت کے چاہنے والوں اور اہل علم و مراجع عظام کو پہنچے ہیں۔ وہ سب آپکی فضیلت و برتری کو ثابت کرتے ہیں مختلف جہتوں پر غور کرنے سے، آسمانی روشنی کے گوشوں سے اور آسمانی تجلیاں روشن ہو جائیں گے۔
-
مدیر مدرسہ ریحانۃ الرسول ارومیہ:
حضرت معصومہ (س) حضرت فاطمۃ الزہرا (س) کی مشابہہ ترین فرد ہیں
حوزہ/ مدرسہ ریحانۃ الرسول ارومیہ کی سرپرست محترمہ پروین جہانی نے کہا: حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا علم، روحانیت اور ولایت پذیری میں اپنے زمانے میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مشابہہ ترین فرد ہیں۔
-
حضرت آیت اللہ علوی گرگانی:
حضرت معصومہ (س) کا وجود قم کے لئے نعمت ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ میں خارج فقہ کے استاد نے کہا: علماء کرام اور آیات عظام کے نزدیک حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کو مسموم کیا جانا تاریخی مسلّمات میں سے ہے۔ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی رحلت ان کی طبیعی موت سے نہیں ہوئی تھی۔
-
وہ گھر خوش قسمت ہے جہاں بیٹیاں ہوں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ دور جاہلیت میں بیٹیوں کو ذلت کی علامت سمجھا جاتا تھا جبکہ دین اسلام نے بیٹیوں کے عزت و وقار پر تاکید ہوئے اسے رحمت قرار دیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ با پردہ بیٹیاں بہترین اولاد ہیں جس کی ایک بیٹی ہو خداوند عالم اسے آتش جہنم سے ڈھال قرار دیتا ہے۔
-
سلام و درود معصومہ (س) کی روح تابناک پر جن کے حرم منور نے قم کی ریگستانی سرزمین کو نورانیت بخشی، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ کریمہ اہلبیتؑ کے حرم کی زیارت زمانے کی غبار آلود فضا میں امید کی کرن ہے آپ کے حرم کی زیارت گناہوں سے آلودہ دلوں کے لیے پاکیزگی اور نورانیت کا موجب اور جنت کی ضمانت ہے لاکھوں زائرین آپ کے حرم مقدس کی زیارت کے لیے حاضر ہوتے ہیں اور اپنا دامن مرادوں سے بھر لے جاتے ہیں۔
-
حضرت معصومہ(س) فاطمہ ثانی
حوزہ/ حضرت فاطمہ معصومہ (س) اپنی جدہ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی طرح برجستہ مقام اور بہت سی خصوصیات کی مالک تھیں اگر پیامبر عظیم الشان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نےاپنی نیک دختر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو "فداها ابوها"کہ کر خطاب فرمایا تو وہیں دوسری طرف آپ کے والد محترم حضرت موسی بن جعفر علیہم السلام نے بھی آپ کو متعدد مرتبہ مختلف مقامات پر " فداها ابوها فداها ابوها فداها ابوها" کہہ کر یاد فرمایا ہے۔
-
حدیث روز | قیامت کے دن شیعیان اہل بیت علیہم السلام کی شفاعت
حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی عظمت کو بیان کیا ہے۔
-
حضرت معصومہ (س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس کی جانب سے جلوس برآمد +تصاویر
حوزہ/ جلوس کے دوران خیبرپختوانخواہ، پنجاب اور سندھ کے نوحہ خوانوں نے نوحہ خوانی کی اور مختلف ماتمی سنگتوں نے ماتم داری کی۔ جلوس میں دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر نقوی سمیت علمائے کرام اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
-
حضرت معصومہ (س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس کی طرف سے مجلس عزا کا انعقاد
حوزہ/ مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین سید تجمل نقوی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے فضائل و مصائب بیان کئے۔
-
فیلم | حضرت معصومہ (س) مقام ولایت پر فائز
حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین محمد باقر مہدوی نے " حضرت معصومہ (س) مقام ولایت پر فائز ہیں" کے عنوان سے گفتگو کی ہے۔ پیشکش: مجمع جہانی اہلبیت علیہ السلام
-
حضرت فاطمہ معصومہ (س) کا حرم تمام جہان کے لیے پناہ گاہ ہے، حجۃ الاسلام و المسلمین فرحزاد
حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے اپنے بیان میں کہا کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی شفاعت سے ہم بہشت میں داخل ہوں گے۔ اس بارگاہ سے دنیاوی حاجات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ محبان اہل بیت علیہم السلام کو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت اور توسل سے غافل نہیں رہنا چاہیے کیونکہ خدا کے نزدیک ان کا مقام بہت بلند ہے۔
-
حدیث روز | حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی عظمت
حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی عظمت کی طرف اشارہ کیا ہے۔