بدھ 24 دسمبر 2025 - 06:00
عالم اسلام کو پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے

حوزہ/ بنگلہ دیش میں رہبرِ معظم کے نمائندے، حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی علیزاده موسوی نے کہا ہے کہ آج دنیائے اسلام کو پہلے سے کہیں زیادہ وحدت، اسلامِ نابِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف واپسی اور قرآن و سیرتِ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرچم تلے یکجا ہونے کی ضرورت ہے، تاکہ موجودہ چیلنجز سے عبور اور ثقافتی یلغار کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش میں رہبرِ معظم کے نمائندے، حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی علیزاده موسوی اپنے دورۂ صوبہ قزوین کے دوران امام جمعہ قزوین حجت الاسلام والمسلمین حسین مظفری اور مدیرِ حوزہ علمیہ قزوین حجت الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ انہوں نے اس ملاقات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قزوین اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ میں ایک اہم اور اثر انداز صوبہ رہا ہے اور یہ علما و دانشوروں کی تربیت کا گہوارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوزہ اور یونیورسٹی کے درمیان نشستیں، تعاون اور مختلف میدانوں میں باہمی تعامل نہایت نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔

علیزادہ موسوی نے قم میں قائم ادارہ “احسن” کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ ثقافتی یلغار کے مقابلے، فکری شبہات کی شناخت و جواب دہی، اسلامی معارف کی تبلیغ و ترویج خصوصاً ائمہ معصومین علیہم السلام کے آثار کے فروغ، معاشرے کی روحانی تربیت اور کتب و جزوات کی اشاعت کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے اور حوزہ علمیہ قزوین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیائے اسلام کو اپنی اصل شناخت کی بازیافت اور اسلامِ ناب کے درست راستے کی پہچان کی اشد ضرورت ہے۔ موجودہ حالات میں مسلمانوں کے لیے اتحاد و وحدت ناگزیر ہے اور سب کو قرآن کے پرچم تلے جمع ہو کر خداوند متعال اور رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

قم میں ادارہ احسن کے مدیر نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر میں مختلف صورتوں میں اسلام کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے اور دنیا کے انسان اسلامِ نابِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیاسے ہیں، جیسا کہ یہ حقیقت اسلامی جمہوریہ ایران میں عملی طور پر جلوہ گر ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha