۲۹ اسفند ۱۴۰۲ |۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 19, 2024
محمدامین راستی
امام حسین علیہ السلام سے محبت در حقیقت پیغمبر اکرمؐ اور دین اسلام کا احترام ہے

حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: امام حسین علیہ السلام رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند ہیں۔ ان کا احترام پیغمبر اکرم ؐ اور اسلام کا احترام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہرسنندج کے امام جمعہ مولوی محمد امین راستی نے گذشتہ روز اس شہر میں زائرین اربعین حسینی(علیہ السلام) کے لیے لگائے گئے کیمپس کا وزٹ کرتے ہوئے حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو میں کہا: اس سال اربعین حسینی کے موقع پر کربلائے معلی میں زائرین کا اجتماع بے سابقہ ہے۔

مولوی محمد امین راستی نے دشمن کے منفی پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس پروپیگنڈے کا کوئی اثر نہیں ہے اور نہ ہوگا کیونکہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ کروڑوں کی تعداد میں شیعہ اور اہل سنت مسلمان کربلا کی طرف رواں دواں ہیں اور یہ اس وقت تک دنیا کا سب سے بڑا انسانی اجتماع ہے۔

شہرسنندج کے امام جمعہ نے زائرین اربعین حسینی(علیہ السلام) کی خدمت کرنے والے صوبہ کردستان کے اہلسنت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: اس صوبے کی اہم ترین خصوصیت یہ ہے کہ یہاں کے لوگوں کے درمیان اخوت و بھائی چارے کا رشتہ بہت مضبوط ہے اور دشمن کے پروپیگنڈے کے باوجود برادران اہلسنت اور اہل تشیع مل کر زائرین اباعبداللہ الحسین کی خدمت میں مصروف ہیں۔

اہل سنت کے اس عالم دین نے مزید کہا: ہم سب مسلمان ہیں۔ ہمارا دین، قبلہ اور ہمارا پیغمبر ایک ہے۔ جو شخص رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرتا ہے وہ اہل بیت علیہم السلام اور خاندان رسول خدا سے بھی محبت کرتا ہے۔ ان دنوں ہم سب کو اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

شہرسنندج کے امام جمعہ نے اہلبیت علیہم السلام کی خدمت کو دین اسلام کی خدمت قرار دیتے ہوئے کہا: اگر امام حسین علیہ السلام اور کربلا میں ان کا قیام نہ ہوتا تو خدا جانے دین اسلام پر کیا بلا نازل ہوتی۔

انہوں نے آخر میں کہا: امام حسین علیہ السلام رسول خداؐ کے فرزند اور ان کا احترام پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دین اسلام کا احترام ہے لیکن بعض کج فکر اورجاہل افراد اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان اختلاف و افتراق ایجاد کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ انہیں معلوم نہیں کہ دشمنان اسلام بھی یہی چاہتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .