حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوارکی صبح تہران میں امام حسین ملٹری یونیورسٹی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کے آغاز سے ہی ہم نے جس اہم اور عظیم مشن کا آغاز کیا ہے اس کا راستہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام نے ہمیں دکھایا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنی تحریک کے آغاز میں فرمادیا کہ ظلم اور ظالم کے خلاف قیام ہی ہماری تحریک کا مقصد ہے اور آج اسلامی جمہوریہ ایران بھی اسی بنیاد پر ظلم کے خلاف جدوجہد اور مظلوموں کی حمایت کو اپنا فریضہ سمجھتا ہے اور ہر حال میں اس پر عمل کرتا رہے گا۔ رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اربعین حسینی کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اربعین حسینی ایک غیر معمولی اور بے مثال ذریعہ ابلاغ ہے۔ آپ نے فرمایا کہ پہلا اربعین بھی اتنا ہی اہمیت کا حامل تھا جتنا آج ہے۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ پہلا اربعین اور چہلم عاشورا کا انتہائی طاقتور ذریعہ ابلاغ تھا اور یہ چالیس روز بنی امیہ اور سفیانیوں کی ظلم و جور کی دنیا میں حق کی منطق کی فرمانروائی اور حاکمیت کے ایام تھے۔ آپ نے فرمایا کہ اہل بیت اطہار نے چالیس روز کی اس تحریک میں ایک طوفان بپا کردیا تھا اور آج بھی یہ اربعین مارچ ایک پیچیدہ دنیا میں جہاں پروپیگنڈہ مشینریوں کا دور دورہ ہے اور ایسی آواز میں تبدیل ہوچکا ہے جو پوری دنیا تک پہنچ رہی ہے اور آج کے دور کا بھی اربعین ایک بے مثال ذریعہ ابلاغ ہے اور یہ ایسا عظیم واقعہ ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے اور یہ جوکہا جا رہا ہے کہ الحسین یجمعنا یہ ایک حقیقت ہے اور اس تحریک اور اربعین ملین مارچ کو روز بروز فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج کفر وصیہونینزم اور امریکا کا محاذ قوموں کا خون چوس کر جنگ کی آگ بھڑکا کر اور دیگر جرائم کا ارتکاب کرکے بندگان خدا اور دیگر قوموں پر ظلم وستم کررہا ہے اور ایرانی عوام حضرت امام حسین علیہ السلام کی تحریک کے فلسفہ کی بنیاد پر ہی ظالموں کے مقابلے میں ڈٹ جانے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور اگر آج دشمنوں اور امریکا کے دباؤ کے مقابلے میں پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں تو امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات کی پیروی کا ہی نتیجہ ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے امریکا کے ذریعے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر پابندی عائد کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا کہ آج بحمد اللہ سپاہ ملک کے اندر بھی سرخرو و صاحب عزت ہے اور ملک سے باہر بھی اس کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی عزت و وقار میں امریکی پابندیوں کے بعد اور زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے دفاعی میدانوں میں ایران کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ البتہ ہمیں اس میدان میں کسی حد پر اکتفا نہیں کرنا ہے بلکہ اپنی دفاعی توانائیوں کو ہر لمحے بڑھانا ہے اور ایک لحظے کے لئے بھی غفلت نہیں کرنا ہے۔

حوزه/رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ہم نے اسلامی انقلاب کے ذریعے اس عظیم مشن کا آغاز کیا ہے جس کا راستہ امام حسین علیہ السلام نے ہمیں دکھایا ہے۔
-
ایران کے خلاف امریکیوں کی حداکثر دباؤ کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے، رہبر معظم انقلاب
حوزہ/رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے امریکا کی دشمنی کی وجہ اس فورس کی ترقی و پیشرفت اور طاقت و توانائی…
-
بدامنی کا علاج ؛ عراق و لبنان سے ہمدردی رکھنے والوں کی اولین ترجیح ہونا چاہئے، رہبر انقلاب اسلامی
حوزه/رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکہ اور مغربی ملکوں کے خفیہ ادارے خطے کے رجعت پسند حکمرانوں کے پیسوں کے ذریعے…
-
انقلاب اسلامی ایران کی بدولت آج کی مظلوم قوموں میں ظالم کے مقابل ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا جذبہ پیدا ہوا، حجۃ الاسلام مولانا نظیر احمد بہشتی
حوزہ/ انقلاب کو ختم کرنے کے لئے آمریکہ اور استعمار نے اپنی تمام مکاریاں استعمال کیں، مسلمان قوموں میں تفرقہ ڈال کر ان کو ایک دوسرے کا جانی دشمن بنایا لیکن…
-
دفاع مقدس کے حقائق کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہوگا،رہبرانقلاب اسلامی
حوزہ/رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے صوبہ مرکزی کے چھے ہزار دوسو شہدا کی یاد میں کانفرنس کا اہتمام کرنے والی کمیٹی کے منتظمین…
-
ایران نے مذاکرات کو مسترد کرکے ملک میں امریکہ کے دوبارہ اثر رسوخ کا راستہ بند کردیا ہے،رہبرمعظم
حوزہ/رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج بھیڑیا صفت امریکہ اگر چہ کمزور ہے لیکن زیادہ وحشی اور ڈھیٹ ہوگیا ہے اور اس کے مقابلے میں اسلامی جہموریہ ایران…
-
امام حسین علیہ السلام انسانوں کے لئے تاریکیوں اور گمراہیوں سے نجات کا ذریعہ ہیں،امام جمعہ شہر رامیان
حوزہ / ایران کے شہر رامیان کے امام جمعہ نے کہا: امام حسین علیہ السلام قرآن کریم کی طرح نور اور انسانوں کی ہدایت کا وسیلہ ہیں۔ وہ انہیں تاریکیوں اور گمراہیوں…
-
امریکہ سے کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہوں گے،رہبر معظم انقلاب اسلامی
حوزہ/رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش پر فرمایا کہ ایران کے حکام ایک پیج پر…
-
اربعین حسینی زمینہ سازی برائے ظہور امام زمان (عج): عالمہ سیدہ بشری بتول نقوی
حوزہ/ جسقدر یہ عظیم اجتماع کی صورت میں تمام عالم کی توجہ کا مرکز ہے عین اسی طرح عظیم درسگاہ اور عظیم مقصد کیلے مقدمہ سازی برائے ظہور عج کا مصداق ہے۔
-
اربعین مارچ پہلے سے بھی زیادہ آفاقی ہوتا جائے گا، رہبرانقلاب اسلامی
حوزہ/رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو کفر اور سامراج کے محاذ کی حکمرانی سے دنیا کی نجات کا ذریعہ…
-
بچوں میں اربعین حسینی کی مناسبت سے آرٹ مقابلے کا اہتمام + تصاویر
حوزہ/ مقابلے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کے بچوں میں کربلا کے واقعہ اور اس کے بعد چہلم سید الشہدا کے حالات کو اجاگر کرنا تھا، مقابلے کے اختتام…
-
نظام امامت و ولایت شجرہ طیبہ بن کر پھیل رہا ہے،علامہ مقصودڈومکی
حوزہ/ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شیطان کی جملہ نحوستیں موجود ہیں اس لئے حضرت امام خمینی رح نے امریکہ کو شیطان بزرگ کہا ظلم دھشت گردی جھوٹ وعدہ خلافی دھوکہ…
-
حدیث نور:
وہ ثواب جو انسان تک بہت جلد پہنچ جاتا ہے
حوزہ / امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں صلہ رحمی کا ثواب بیان کیا ہے
-
امام رضا (ع) کے یوم شہادت پر 80 لاکھ زائرین کے مشہد پہنچنے کی توقع
حوزه/ حرم مطہر رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام شریعتی نژاد نے بتایا کہ اما م علی رضاعلیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے جتنے بھی…
-
امام حسین علیہ السلام سے محبت در حقیقت پیغمبر اکرمؐ اور دین اسلام کا احترام ہے،ایران کے شہر سنندج میں اہلسنت امام جمعہ
حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: امام حسین علیہ السلام رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند ہیں۔ ان کا احترام پیغمبر اکرم ؐ…
آپ کا تبصرہ