۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دفاع مقدس کے حقائق کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہوگا،رہبرانقلاب اسلامی

حوزہ/رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے صوبہ مرکزی کے چھے ہزار دوسو شہدا کی یاد میں کانفرنس کا اہتمام کرنے والی کمیٹی کے منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ دفاع مقدس کے حقائق کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہوگا اور اس بات کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے کہ ان حقائق سے غفلت کی جائے یا ان کا کہیں سے انکار کرنے میں کسی کے اندر جرائت پیدا ہو ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے صوبہ مرکزی کے چھے ہزار دوسو شہدا کی یاد میں کانفرنس کا اہتمام کرنے والی کمیٹی کے منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ دفاع مقدس کے حقائق کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہوگا اور اس بات کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے کہ ان حقائق سے غفلت کی جائے یا ان کا کہیں سے انکار کرنے میں کسی کے اندر جرائت پیدا ہو ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے شہدا کے والدین اور ان کے اہل خانہ کے گرانقدر تاثرات کو جمع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ شہادت ایک ایسی نعمت اور عطیہ ہے جو خدا وندعالم نے ان عظیم افراد کو عطا کیا ہے ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شہیدوں، جنگ کے دوران معذور ہوجانے والوں اور محاذ جنگ پر جاکر فداکاری کا مظاہرہ کرنے والے جیالوں کی سوانح حیات سب کے لئے سیکھنے اور درس حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور شہدا کی سوانح حیات پڑھنے سے ان کی اعلی معنوی منزلت کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے -

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شہدا کی یاد کو باقی اور اسے لوگوں تک پہنچانے سے معاشرے میں امید اور حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ شہدا کے والدین اور اہل خانہ کے تاثرات کو جمع کرنے کا ایک مقصد یہ ہونا چاہئے کہ ان سے معلوم کیا جائے کہ انہوں نے اپنے جوانوں اور نوجوانوں یا شوہروں کو محاذ جنگ پر جانے کی اجازت کس جذبے کے تحت دی یا وہ کون سے جذبے تھے جن کے تحت انہوں نے اپنے عزیزوں کی جان کا نذرانہ اس راہ میں پیش کیا -

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ جہاد کی راہ میں قدم رکھنے کا شہدا کا مقصد اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا اور سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی یاد اور محبت کو زندہ رکھنا تھا - رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شہدا کی یاد میں اس طرح کی کانفرنسوں اور اجتماعات کو ایک یا دوبار منعقد کرنے پر ہی اکتفا نہیں کرنا چاہئے بلکہ دفاع مقدس اور اسلامی انقلاب کی تعلیمات اور اقدار سے نوجوانوں اور نئی نسل کو آگاہ کرنے کی راہ میں اس طرح کی کانفرنسوں کو ایک آغاز کے طور پر دیکھا جانا چاہئے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سید حُسین حُسینی الھمدانی IN 21:07 - 2019/10/06
    0 0
    جانم فدائ رہبر