۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
انتصاب حجت‌الاسلام رمضانی به‌عنوان دبیرکل مجمع جهانی اهل‌بیت(ع)

حوزہ/رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین رمضانی کو مجمع جہانی اہلبیت (ع) کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین رمضانی کو مجمع جہانی اہلبیت (ع) کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےاپنے حکم میں فرمایا: جنابعالی کو بیرون ملک طولانی تجربات اور علمی و ثقافتی سرگرمیوں نیز مجمع جہانی اہلبیت کی اعلی کونسل کے اراکین کی تجویز کی روشنی میں مجمع جہانی اہلبیت (ع) کا سربراہ مقرر کرتا ہوں۔

امید ہے کہ آپ اہلبیت علیھم السلام کے معارف کے فروغ اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کے فروغ کے سلسلے میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجمع جہانی اہلبیت (ع) کے سابق سربراہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین اختری کی مخلصانہ خدمات کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .