حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہای نے حجت الاسلام والمسلمین سید رضا رمضانی کو ایک بار پھر مجمع جهانی اہلبیتؑ کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن اختری، صدر سپریم کونسل مجمع جہانی اہلبیتؑ نے ایک خط میں رہبر معظم انقلاب کو مجمع کی اعلیٰ کونسل کے اجلاس میں ہونے والی ووٹنگ کی رپورٹ پیش کی۔ اس ووٹنگ میں مختلف ناموں پر غور کیا گیا، تاہم حجت الاسلام والمسلمین رمضانی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔
اس بنیاد پر رہبر انقلاب نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک اور مدت کے لیے مجمع جثهانی اہلبیتؑ کے سربراہ کے عہدے پر برقرار رکھا۔
یاد رہے کہ مجمع جہانی اہلبیتؑ دنیا بھر میں اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ، شیعہ و سنی اتحاد کے قیام اور امت مسلمہ کے مسائل میں فعال کردار ادا کرنے والا ایک بین الاقوامی ادارہ ہے۔









آپ کا تبصرہ