۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
محمدحسن اختری

حوزه/ مجمع جہانی اہل بیت (ع) کی سپریم کونسل کے سربراہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ فرج کا انتظار انسانیت کیلئے ایک امید بخش موضوع ہے، کہا کہ جو شخص امام عصر (ع) کا منتظر رہے گا وہ امام زمانہ (ع) کی راہ میں شہید ہونے والے شخص کی مانند ہو گا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جہانی اہل بیت علیہم السلام کی سپریم اسمبلی کے سربراہ حجۃ الاسلام‌ والمسلمین محمد حسن اختری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آپ امام عصر (ع) کی غیبت کے دوران، اپنے اپنے ملکوں میں اہم اور بڑی زمہ داری کے حامل ہیں، لہٰذا ان اہم زمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آپ اپنے ملکوں میں دین اسلام اور انقلابِ اسلامی کے پیامبر ہیں، کہا کہ افریقی شیعوں کو، انقلابِ اسلامی نے انھیں رہبر معظم کی تدبیر سے فراہم کردہ موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیئے، تاکہ افریقی ممالک میں وہ اپنے تبلیغی فرائض کو بہترین طریقے سے ادا کر سکیں۔

مجمع جہانی اہل بیت (ع) کی سپریم کونسل کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عالم بشریت کو یہ جان لینا چاہیئے کہ ان کا نجات دہندہ رسول اسلام (ص) کے فرزندوں میں سے ایک فرزند، حضرت مہدی عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف ہیں، مزید کہا کہ دنیا والوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشریت کی نجات کیلئے ایک مصلح ظہور کرے گا، لہٰذا دنیا والوں کو انتظار اور ظہور کے مسئلے سے آگاہ ہونا چاہیئے۔

حجۃ الاسلام‌ والمسلمین اختری نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ فرج کا انتظار انسانیت کیلئے ایک امید بخش موضوع ہے، کہا کہ جو شخص امام عصر (ع) کا منتظر رہے گا وہ امام زمانہ (ع) کی راہ میں شہید ہونے والے شخص کی مانند ہو گا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قرآن مجید میں اہل بیت(ع) کی شان میں بہت سی آیات موجود ہیں، کہا کہ قرآن مجید کی نورانی آیات کے مطابق، زمین صالحین کی میراث ہوگی اور ان صالحین کے رہبر امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .