۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
سیدحسین مؤمنی

حوزہ/ حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے دنیا بالخصوص جمہوریہ اسلامی ایران میں ۱۵ شعبان منانے پر زور دیا اور بابیان کیا:ہمیں منجی عالم بشریت کے ظہور کے لئے دعا کرنا چاہئے، کیوں کہ ظہور امام زمانہ (عج) کی دعا ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے ۱۵ شعبان کی مناسبت سے کہا: قم المقدسہ کے لوگ ہمیشہ زائرین کی خدمت اور ان کی میزبانی کے لئے آمادہ رہتے ہیں تا کہ اس خدمت سے لوگوں کو امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی راہ پر گامزن رکھ سکیں اور دشمنوں کے سکون و چین کو چھین سکیں۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ ہم ہمیشہ حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی عنایات اور احسانات کے زیر سایہ ہیں، انسان کو جو عظیم رزق اور نعمتیں ملتی ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے امام زمانہ (عج) کی وجود کی برکتوں کےسائے ہمیں نصیب ہوتی ہیں۔ امام زمانہ علیہ السلام ہمیشہ لوگوں کو یاد رکھتے ہیں اور ان کی خطاؤں سے نجات کے لئے دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے شیخ مفید کے نام امام زمانہ(عج) کے خط کے اقتباسات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ(عج) مومنین کواپنی دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، کہا: یہ ملک امام زمانہ(ع) کا ملک ہے۔ اور یقیناً یہ ہمارے ملک میں جو امن و امان ہے، وہ صرف حضرت مہدی صاحب الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی عنایتوں کی وجہ سے ہے ۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے دنیا بالخصوص جمہوریہ اسلامی ایران میں ۱۵ شعبان منانے پر زور دیا اور بابیان کیا:ہمیں منجی عالم بشریت کے ظہور کے لئے دعا کرنا چاہئے، کیوں کہ ظہور امام زمانہ (عج) کی دعا ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .