۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ حال و هوای مسجد مقدس جمکران در شب نیمه شعبان

حوزہ/ اس عظیم الشان اجتماع کا آغاز ۴ شعبان سےہو چکا ہے اور ۷ شعبان بروز منگل اختتام پذیر ہوگا، اس اجتماع میں ایران کے 25 صوبوں سے خادمین امام رضا (ع) امام عصر (ع) سے تجدید بیعت کے لیے "تیری رضا میں ہی میری رضا ہے" کے عنوان سے شرکت کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام سید محمد باقر تکیہ ای نے مسجد جمکران میں ۱۵ شعبان کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام کے خدمت گزاروں کے اجتماع کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ عظیم الشان اجتماع کہ جس کا گزشتہ روز سے آغاز ہو چکا ہے۷ شعبان بروز منگل کو اختتام پذیر ہوگا، اس اجتماع میں ایران کے 25 صوبوں سے خادمین امام رضا علیہ السلام امام عصر (ع) سے تجدید بیعت کے لیے "تیری رضا میں ہی میری رضا ہے" کے عنوان سے شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا: اس اجلاس میں ملک بھر سے تین ہزار افراد اور صوبہ قم سے ایک ہزار افراد شرکت کر رہے ہیں۔

صوبہ قم میں آستان قدس رضوی کے خدماتی مراکز کے انچارج نے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغامِ پڑھا، ذکر اہل بیت(ع)، امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے تجدید عہد، زیارت امین اللہ کی تلاوت، مسجد جمکران میں ہونے والے اس عظیم اجتماع کے پروگراموں میں شامل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .