۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کربلا

حوزہ/ کربلا معلی میں حضرت صاحب الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے یوم ولادت کے موقع پر جش کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال ۱۵ شعبان، یوم ولادت صاحب العصر والزمان حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے موقع پر کربلا ئے معلی میں منعقد ہونے والی تقریبات میں عراق اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں زائرین شرکت کرنے آتے ہیں۔ عراقی سکیورٹی فورسز نے حفاظتی انتظامات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

اس بار 8 مارچ 2023 کو امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا یوم ولادت پوری دنیا میں بڑے ہی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ اس تناظر میں صوبہ کربلا کے پولیس چیف نے بتایا ہے کہ یہاں آنے والے زائرین کی حفاظت کے پیش نظر ہر سطح پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے تمام زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور کربلا میں آخری عقیدت مند اور زائر کی واپسی تک سیکیورٹی کے انتظامات اسی طرح برقرار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی ممکنہ حادثے اور کاروائی سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور سیکیورٹی فورسز کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کو دوبارہ پنپنے کا موقع نہ دینے کے مقصد سے عراق کی سیکورٹی فورسز اور رضاکار تنظیم حشد الشعبی طویل عرصے سے کوشش کر رہی ہے اور عراق کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کی تمام ہر تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .