۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیه

حوزہ / ایران کے صوبہ لرستان میں دیت کمیٹی کے انچارج نے نیمۂ شعبان کی مناسبت سے 15 غیر ارادی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں چھوٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان کے اپنے گھر والوں کے پاس واپسی کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ لرستان میں دیت کمیٹی کے انچارج توکل شاکرمی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ منجیٔ بشریت حضرت مہدی موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کی بابرکت مناسبت سے 15 غیر ارادی جرائم کے قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا: ان 15 رہا ہونے والے افراد میں 13 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

آقای شاکرمی نے کہا: ان 15 افراد پر کل قرضہ 13 ارب تومان تھا کہ جس میں سے 6 کروڑ 90 لاکھ تومان گرانٹس کی مد میں، 8 ارب 4 کروڑ تومان رہن و امداد کی مد میں، 5 کروڑ 50 لاکھ تومان قرضوں کی صورت میں اور بقیہ رقم قرض خواہوں کی جانب سے معاف کی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .