۲۰ مهر ۱۴۰۳ |۷ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 11, 2024
ماموستا رستمی-نماینده مردم کردستان در مجلس خبرگان رهبری

حوزہ/ایرانی شہر سنندج کے سنی امام جمعہ نے کہا کہ رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی نے حالیہ فسادات کے مجرموں کو عام معافی کا اعلان کر کے دشمنوں کے منصوبوں اور سازشوں کو ناکام بنایا اور دنیا کو دین اسلام کا رحمانی چہرہ دکھایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی عالم دین اور ایرانی شہر سنندج کردستان کے امام جمعہ مولوی فایق رستمی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت انسانی معاشرے میں تبدیلی کی بنیاد تھی اور اس عظیم واقعہ نے عالم بشریت سے تاریکی اور جہالت کا خاتمہ کیا۔

شہر سنندج کے سنی امام جمعہ نے جشن آزادی میں ایرانی قوم کی پرجوش شرکت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ میں ایرانی قوم کی پرجوش شرکت نے ایک بار پھر دشمنوں کو ایرانی قوم کے اتحاد و وحدت کا ثبوت پیش کیا۔

مجلسِ خبرگان رہبری میں کردستانی عوامی نمائندے نے مزید کہا کہ رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی نے حالیہ فسادات کے مجرموں کو عام معافی کا اعلان کر کے دشمنوں کے منصوبوں اور سازشوں کو عملی طور پر ناکام اور دنیا کو دین اسلام کا رحمانی چہرہ دکھایا۔

مولوی رستمی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حکومتی عہدے ہر ایک کیلئے ذمہ داری کا احساس دلاتے ہیں، کہا کہ ہم سید ابراہیم رئیسی کی 13ویں اور انقلابی حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ایسے افراد کو حکومتی عہدوں پر فائز کرے جو ایران کی قدردان عوام کی اچھی طرح خدمت کر سکیں۔

شہر سنندج کے سنی امام جمعہ نے کہا کہ معاشیات اور بینکنگ سسٹم میں دین اسلام کے بہت سے احکامات ہیں، لہذا ہم امید کرتے ہیں کہ بینکنگ سود اور زیادہ منافع سے دور ہو کر اسلامی بینکاری کے قریب ہوجائے گی، تاکہ نوجوان سہولیات سے استفادہ کرکے اپنے مسائل حل کرسکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .