۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
جعفرآباد

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے ہم سیلاب زدہ علاقوں میں مسلسل فلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں اس لئے کہ ہم مستضعفین اور محرومین کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی ضلعی کابینہ کے ہمراہ توسیع تنظیم مہم کے سلسلے میں تحصیل جھٹ پٹ کے گاؤں ببر جمالی پہنچے ہیں۔

توسیع تنظیم مہم کا مقصد عوام کو الہی اہداف اور ایم ڈبلیو ایم کی جدوجہد سے آشنا کرنا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

تفصیلات کے مطابق، اس موقع پر گوٹھ ببر جمالی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ توسیع تنظیم مہم کا مقصد عوام کو الہی ایداف اور ایم ڈبلیو ایم کی جدوجہد سے آشنا کرنا ہے مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان میں الہی انقلابی اھداف کی تکمیل کے لئے سرگرم عمل ہے۔

توسیع تنظیم مہم کا مقصد عوام کو الہی اہداف اور ایم ڈبلیو ایم کی جدوجہد سے آشنا کرنا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے ہم سیلاب زدہ علاقوں میں مسلسل فلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں اس لئے کہ ہم مستضعفین اور محرومین کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ ماہ رجب مولا علی شیر خدا علیہ السلام کا مہینہ ہے جو غریبوں اور مسکینوں کا خیال رکھتے تھے آپ نے اپنے دور میں جو عادلانہ نظام قائم کیا وہ آج بھی انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے۔اس موقع پر گوٹھ ببر جمالی میں نئے یونٹ کا افتتاح بھی کیا گیا۔

توسیع تنظیم مہم کا مقصد عوام کو الہی اہداف اور ایم ڈبلیو ایم کی جدوجہد سے آشنا کرنا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .