۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مدرسہ المصطفٰی خاتم النبیین

حوزہ/ مدرسہ المصطفٰی خاتم النبیین (ص) جیکب آباد بلوچستان میں ایک روزہ اسلام شناسی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ المصطفٰی خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد بلوچستان میں ایک روزہ اسلام شناسی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، مجلس علمائے شیعہ ضلع جیکب آباد کے جنرل سیکرٹری مولانا ارشاد علی سولنگی اور مولانا منور حسین ساجدی نے قرآن کریم، احکام اور عقائد کے موضوع پر درس دیا۔

ہر انسان پر فرض ہے کہ وہ دین کی بنیادی تعلیم حاصل کرے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: ہر انسان پر فرض ہے کہ وہ دین کی بنیادی تعلیم حاصل کرے تاکہ اپنے دینی فرائض درست انجام دے سکے۔ جن شرعی مسائل کا روزمرہ کی زندگی میں انسان کو سامنا ہے ان کا جاننا ضروری ہے۔

ہر انسان پر فرض ہے کہ وہ دین کی بنیادی تعلیم حاصل کرے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا: آئمہ اہل بیت علیہم السلام نے اپنے پیروکاروں کو احکام دین سیکھنے کی تاکید کی ہے۔ مدارس دینیہ اور علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کو احکام دین سے آشنا کریں۔

ہر انسان پر فرض ہے کہ وہ دین کی بنیادی تعلیم حاصل کرے، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: قرآن مجید اللہ کی کتاب اور مکمل نظام حیات ہے قرآن کریم کا پڑھنا باعث ثواب، قرآن کریم کا سمجھنا باعث ہدایت اور اس پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔

ہر انسان پر فرض ہے کہ وہ دین کی بنیادی تعلیم حاصل کرے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .