۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ ادارہ مرکز تبلیغات اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان (اسلام شناسی ورکشاپ) مہدی آباد گولاٹو نزد جیکب آباد میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جیکب آباد/ ادارہ مرکز تبلیغات اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان (اسلام شناسی ورکشاپ) مہدی آباد گولاٹو نزد جیکب آباد میں منعقد ہوئی۔

اسلام شناسی ورکشاپ میں (قرآن کریم کتاب ھدایت) کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن کریم حق و صداقت پر مبنی مکمل نظام حیات ہے۔ قرآن کریم کا پڑھنا باعث ثواب قرآن کا سمجھنا باعث ھدایت اور قرآن پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔ قرآن کریم پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں عزت و سربلندی حاصل کر سکتے ہیں جبکہ قرآن کریم سے دوری ہی امت مسلمہ کے زوال اور ذلت کا بنیادی سبب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ماہ مبارک رمضان کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے طور پر منا رہے ہیں اس دفعہ عالمی یوم القدس کے موقع پر پوری دنیا کے غیرت مند انسانوں کو غاصب و ظالم صیہونی ریاست کے خلاف سراپا احتجاج بن جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک دفعہ پھر نا اھل حکمران زبردستی عوام پر مسلط کئے گئے ہیں۔ جنہیں 8 فروری کے انتخابات میں عوام نے نفرت کا نشانہ بنا کر مسترد کر دیا مقدر قوتیں انہیں جبرا عوام پر مسلط کر رہی ہیں۔ جس کے باعث عوام کے غم و غصّے میں کمی آنے کی بجائے مزید اضافہ ہوا ہے۔

تربیتی ورکشاپ میں مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی نے احکام کے موضوع پر درس دیا۔ اس موقع پر سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .