۲۷ آبان ۱۴۰۳ |۱۵ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 17, 2024
ساوه

حوزہ/ حجت الاسلام علی رضا نجفی نے کہا: حفظ قرآن انسان کے لیے ایک ایسا توشہ ہے جو اسے معاشرتی فتنوں اور مشکلات سے محفوظ رکھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر ساوہ میں "مجمع حافظان و قرآنیان" اور "مرکز نورالثقلین ریحانة الرسول (س)" کے تعاون سے "قرآن مجید کے حفظ کے اصول اور طریقے" کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حسینیہ تعلیمات حوزوی ریحانة الرسول (س) انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہونے والی اس ورکشاپ میں حافظِ کل قرآن اور مدیر موسسہ ہمیار حجت الاسلام علی رضا نجفی سمیت مختلف حافظان اور قرآن کے اساتذہ نے شرکت کی۔

حجت الاسلام نجفی نے قرآن کریم حفظ کرنے کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے اس کے روحانی اور مادی فوائد پر روشنی ڈالی اور کہا: قرآن کریم کی آیات، معصومین علیہم السلام کی روایات اور علماء کے اقوال میں بھی حفظ قرآن کریم کے روحانی فوائد بیان کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ان فوائد میں مذکور ہے کہ حافظان قرآن (خداوند متعال کے ان پر خاص لطف و کرم کی وجہ سے) سب سے بے نیاز ہوتے ہیں، وہ اپنے 10 قریبی رشتہ داروں کی شفاعت کر سکتے ہیں اور جنتیوں میں صف اول میں شمار ہوتے ہیں۔

مدیر موسسہ ہمیار نے کہا: حفظ قرآن، معاشرتی فتنوں سے بچنے کا ذریعہ ہے۔ قرآن کریم کا حفظ انسان کے لئے ایسا توشہ ہے جو اسے فتنوں اور مصائب و مشکلات سے محفوظ رکھتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .