حفظ قرآن
-
حجت الاسلام علی رضا نجفی:
حفظ قرآن، معاشرتی فتنوں اور مشکلات سے بچنے کا ذریعہ ہے
حوزہ/ حجت الاسلام علی رضا نجفی نے کہا: حفظ قرآن انسان کے لیے ایک ایسا توشہ ہے جو اسے معاشرتی فتنوں اور مشکلات سے محفوظ رکھتا ہے۔
-
دارالعلوم اہل سنت فیض الاسلام میں تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر تقریب کا انعقاد:
قرآن سبھی قوموں کے لیے نور ہدایت ہے: مولانا ابرار احمد علیمی
حوزہ/دارالعلوم اہل سنت فیض الاسلام کمہریا پوسٹ لہرا ضلع سدھارتھ نگر کے دو بچوں محمد فیضان ابن نور العین مقام مہنوا پوسٹ کڑجا ، سدھارتھ نگر اور محمد مشرف ابن محمد اعظم مقام کمہریا نے قرآن مجید حفظ کر لیا، اس موقع پر بعد نمازِ جمعہ دارالعلوم میں تعلیمی بیداری و دعائیہ تقریب کے نام سے ایک خوب صورت جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقائی علماء و سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے بچوں اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد دی۔
-
انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے تحت ولادتِ مہدی موعود (ع) کا عظیم الشان جشن
حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیانِ کشمیر کے زیر اہتمام، حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں جشن ولادت امام زمان(عج) کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں مؤمنین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
-
قم المقدسہ میں حفظ قرآن کا پچیسواں بین الاقوامی مسابقہ اختتام پذیر ہوا
حوزہ/ علوی دار القران قم المقدسہ میں بین الاقوامی مسابقہ حفظ قرآن کریم کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف قومیت سے تعلق رکھنے والے حفاظ کرام نے شرکت فرمائی۔پچھلے چوبیس سال سے ہو رہے اس مسابقہ میں دو جز سے لیکر کل قرآن حفظ کرنے والے مختلف سن و سال کے حفاظ نے پورے ذوق و شوق کے ساتھ حصہ لیا۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے نئے تعلیمی نصاب کی منظوری / فی الفور نافذ العمل ہو گا
حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ملحقہ دینی مدارس کیلئے نئے نصاب تعلیم کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے، جو فی الفور نافذ العمل ہو گا۔
-
پاکستان کے 90 حفاظ قرآن کی حرم امام رضا (ع) میں حاضری، حفظ قرآن کے فن کا مظاہرہ
حوزہ/ آستانہ قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارے کی میزبانی میں، پاکستان سے آئے ہوئے 90 حفاظ قرآن نے حرم امام رضا (ع) میں حاضر ہو کر حفظ قرآن کے فنون کا مظاہرہ کیا ہے۔
-
ایران کلچرہاؤس،نئی دہلی میں کل ہند مسابقۂ حفظ وقرائت قرآن کریم کے اختتام پر جشن میلا د النبی(ص) کا انعقاد
حوزہ/ مسابقہ میں بلا تفریق حفاظ وقراء اور جشن میلاد النبی میں بلامسلکی امتیاز، علماء دانشوران و اہم شعراء وخطباء نے خاتم الانبیاء سید المرسلین حضرت محمد مصطفی اور ان کے فرزند ارجمند امام جعفر صادق کی ولادت با سعادت اور ہفتۂ وحدت کے پر مسرت موقع پر سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔
-
ميلبورن آسٹریلیا میں امام زمانہ (عج) ڈے کا انعقاد
حوزہ/ ميلبورن کی فعال ترین تنظیم "The Awaiters" جو دینی، مذہبی ،ثقافتی و تربيتي پروگراموں کا انعقاد گزشتہ سات سالوں سے علماء کی سر پرستی میں کررہی ہے اس نے امسال بھی امام زمانہ عج کی ولادت با سعادت کے موقع پر امام بارگاہ پنجتن علیہم السلام میں منعقد کیا۔
-
علوی دارالقرآن میں حفظ قرآن کریم کا تئیسواں مقابلہ
حوزہ/ قم المقدسہ میں علوی دارالقرآن کی جانب سے بعثت نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ کی مناسبت سے حفظ قرآن کریم کا تئیسواں مقابلہ منعقد ہوا۔ جسمیں کثیر تعداد میں حفاظ و قارئین نے شرکت کی۔
-
نو سال میں ہی حفظ قرآن مکمل کرنے والی بچی نے چار ماہ میں مکمل قرآن مجید لکھ ڈالا
حوزہ/اُمّ حنیفہ نے قرآن شریف کی مکمل کتابت کرکے ایک مثالی کام کیا ہے جسے خوبصورت انداز میں طرح طرح کی پھول پتیوں سے سجاکر مختلف رنگوں سے آراستہ کیا ہے جس کو دیکھنے والا تعریف کئے بغیر نہیں رہتا ہے۔
-
حرم امام رضا علیہ السلام میں تحفیظ رضوی منصوبے کا آغاز
حوزہ/قرآن کریم کے حفظ کے منصوبے " تحفیظ رضوی " کی افتتاحی تقریب ، قرآن حفظ کرنے میں دلچسپی رکھنے والے دو سو نوجوانوں کی شرکت سے امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں منعقد ہوئی ۔ یہ منصوبہ ، آستان قدس رضوی کے مرکزقرآن کی جانب سے تیار کیا گيا ہے ۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن یونٹ کی جانب سے خواہران کے لئے حفظ قرآن اور تلاوت کورس میں داخلے کے آغاز کا اعلان
حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وویمن گائیڈنس ڈویژن سے وابستہ قرآن یونٹ نے حفظ قرآن اور تلاوت کے اصولوں سے متعلق کورس میں داخلے کے آغاز کا اعلان کیا۔
-
ہندوستانی حافظ قرآن کو 'بین الاقوامی قرآن مسابقہ' میں ملا اوّل مقام
حوزہ/جرمنی میں جمعیۃ الاحباء القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل قرآن مقابلہ میں کیرالہ کے طہ اویس نے پہلا مقام حاصل کرکے ریاست وملک کا نام روشن کیا ہے۔
-
عراقی جوان نے کورنٹائین میں قرآن حفظ کرلیا
حوزہ/ عراقی جوان نے قرنطینہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف چھ مہینے میں قرآن حفظ کرلیا ہے۔
-
ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے ہندوستان میں قرآنی مقابلے
حوزہ/ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے اکیسویں حفظ و قرآت مقابلے منعقد ہوں گے۔
-
مصری لڑکی کا شاندار قرآنی کارنامہ
حوزہ/چودہ سالہ «مروه خالد العضیمی» نے تین سال میں قران مجید مکمل تجوید کے ساتھ حفظ اور پانچ مہینے میں کتابت مکمل کی۔
-
کویت میں بچوں کے لیے خصوصی قرآنی کورس
حوزہ/ کویت کی پارلیمنٹ میں چائلڈ ہاوس میں قرآنی تربیت کی قرار داد پیش کی گیی ہے۔