بدھ 1 جنوری 2025 - 17:46
حفظ قرآن کا چھبیسواں عالمی مقابلہ

حوزہ/ایران کے شہر قم المقدسہ سے حفظ قرآن کا چھبیسواں عالمی مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے، خواہشمند حضرات رابطہ کر سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ علوی دار القرآن قم المقدسہ کے سربراہ حجت الاسلام مولانا مسعود اختر رضوی نے بتایا ہے کہ پچھلے پچیس سالوں سے مدرسے میں حفظ قرآن کریم کا ایک عالمی مقابلہ منعقد ہو رہا ہے، حسب سابق اس سال بھی یہ مقابلہ 23 رجب المرجب کو ہوگا، جس میں رجسڑیشن کی آخری تاریخ 19 رجب المرجب، جبکہ کتبی مقابلہ 23 رجب المرجب اور شفاہی امتحان 26 رجب کو ہوگا۔

حفظ قرآن کا چھبیسواں عالمی مقابلہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha