حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امروہہ ہندوستان میں جشنِ فاطمہ بضعتہ منی کے عنوان سے قدیمی محفلِ مقاصدہ منعقد ہوئی، جس میں شعرائے کرام نے بارگاہِ سیدہ کونین میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
محلہ دربار شاہ ولایت (لکڑہ) میں ماسٹر ندیم کے مکان پر منعقدہ اس محفل میں شعراء کی طبع آزمائی کے لیے دو طرحی مصرعے تجویز کئے گئے تھے۔
مدعو شعراء نے ”الہیٰ روضہ زہراء کی اب تعمیر ہو جائے” اور ہم فاطمہ زہراء کی دعاؤں کا اثر ہیں“ کے عنوان سے بنت رسول، مالکہ جنت، زوجہ حیدر کرار، مادر حسنین و زینت و ام کلثوم کی شان میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
محفل کی صدارت مولانا عمران ترابی نے کی، جبکہ اسٹیج پر استاد شاعر واحد امروہوی، لیاقت امروہوی اور ڈاکٹر لاڈلے موجود تھے۔ محفل کی نظامت میزبان ماسٹر ندیم نے کی۔
جن شعراء نے طرحی مصرع پر کلام پیش کیا ان میں واحد امروہوی، لیاقت امروہوی، ڈاکر لاڈلے، ڈاکٹر مبارک، جمال عباس فہمی، اشرف فراز، ارمان ساحل، فرقان امروہوی، ضیا کاظمی، شاندار امروہوی، میزبان ماسٹر ندیم، ناظم امروہوی، قیصر مجتبیٰ، سرفراز امروہوی، رال گفران، غفران راحل اور رضی امروہوی شامل تھے۔
حضرت امام علی نقی علیہ السّلام ٹرسٹ رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام یہ محفل گزشتہ پچیس برسوں سے منعقد کی جا رہی ہے، اس بار منتظمین کی جانب سے سامعین کے لئے تحفے کا اہتمام کیا گیا تھا اور قرعہ اندازی کے ذریعے پانچ سامعین کو اس کے لیے منتخب کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ