منگل 24 دسمبر 2024 - 15:43
اللہ تک پہنچنے کے لیے حضرت فاطمہ زہراء (س) سے محبت ضروری ہے، مولانا اشفاق حسین

حوزہ/مولانا اشفاق حسین نے امبیڈکر نگر میں جشنِ میلاد فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تک پہنچنے کے لیے حضرت فاطمہ زہراء (س) سے محبت ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امبیڈکر نگر۔ بسکھاری۔ موضع رودر پور بھگاہی میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یومِ ولادت پر محمد عباس کی رہائش گاہ پر ایک عظیم الشان محفل کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت حوزہ علمیہ بقیۃاللہ کے پرنسپل مولانا اشفاق حسین نے کی اور مہمان خصوصی مولانا کوثر علی، مولانا رمضان علی صابری، مولانا ظفر معروفی، مولانا ذیشان علی تھے۔

محفل کا آغاز محمد حسن جونپوری نے تلاوتِ قرآن سے کیا، جس کے بعد مولانا ظہیر، مولانا کاشف، حاجی علی امام وغیرہ نے نظم و نثر کی صورت میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

محفل کی نظامت مولانا مشیر عباس مصطفوی نے کی، محفل میں طالب علی آشو، محمد وصی، عباس، ماسٹر یاور علی، محمد شکیل، حسن عباس، رضوان علی، احرار حسین، حیات علی، محمد سرتاج، توفیق علی، ماسٹر سلمان، عرفان حیدر، ظہیر عباس، حسن امام، ناصر حسین، وزیر حسن، حاجی انور علی وغیرہ سمیت معززین موجود تھے۔

صدر محفل مولانا اشفاق حسین نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی پیاری بیٹی کو سماجی، تعلیمی اور روحانی بیداری کے لیے ایک نمونہ سمجھنا چاہیے، کیونکہ امام حسن اور امام حسین کی پرورش کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی، یعنی ان کی سیرت اور کردار کو اپنی زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مذکورہ پروگرام کے بعد ایک مذہبی مقام بہ نام امام حسین کا سنگ بنیاد مولانا ظہیر حسن کربلائی صدرِ تنظیم حق کی نگرانی میں محمد عباس، محمد علی بدھوانی، مرحوم رجب علی ولد جعفر علی بدھوانی کی جانب سے رکھا گیا۔

اللہ تک پہنچنے کے لیے حضرت فاطمہ زہراء (س) سے محبت ضروری ہے، مولانا اشفاق حسین

اس موقع پر سید رضا عباس، سجاد حسین، حسن رضا، ماسٹر اسحاق مہدی، ڈاکٹر شاہد، کامران پردھان، قاضی محمد صالح یو پی پی، رام نگر تجارتی بورڈ کے سرپرست حاجی بدر الحسن وغیرہ بنیادی طور پر موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .