حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہلی/ جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام دہلی کی جامع مسجد میں ایک بابرکت محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایران سے تشریف لائے معروف قاری، استاد مہدی متانت نے اپنی روح پرور اور دلکش آواز میں تلاوت قرآن کریم پیش کی۔ ان کی تلاوت نے حاضرین کے دلوں کو منور اور روحوں کو سکون بخشا۔
محفل کا مقصد قرآن پاک کے پیغام کو عام کرنا اور اس کی تعلیمات کو دلوں تک پہنچانا تھا۔ قاری مہدی متانت نے اپنے منفرد انداز میں قرآن کریم کی آیات پیش کیں، جس سے سامعین پر گہرا روحانی اثر ہوا۔
اس موقع پر مقررین نے قرآن مجید کی روشنی میں سماجی اور روحانی اصلاح کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اجتماع میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جو اتحاد اور ہم آہنگی کی عمدہ مثال تھی۔
یہ روحانی محفل نہ صرف قرآن سے محبت اور تعلق کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ اس نے حاضرین کو قرآن کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کی ترغیب بھی دی۔ جماعت اسلامی ہند کے اس اقدام کو سامعین نے بے حد سراہا اور اس طرح کے مزید اجتماعات منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ