۱۳ مهر ۱۴۰۳ |۳۰ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Oct 4, 2024
اجتماع

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای محمدی، پرنسپل مدرسہ عالی فقہ مدرسہ حجتیہ نے صہیونی حکومت کی شکست کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، لیکن ان کا پاکیزہ خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے حزب اللہ کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ہم حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور دشمن کو عبرتناک شکست دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دنیا بھر میں سید حسن نصراللہ کی دردناک شہادت پر غم اور سوگ کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور آج مدرسہ حجتیہ میں ایک عظیم الشان تعزیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں مدرسہ فقہ و معارف اسلامی کے ثقافتی امور کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین آقای محمد صرفی اور ان کے معاون آقای ولی اللہ، ساتھ ہی آقای احمدی مہدی فر، آقای صلواتی اور دیگر معززین شامل تھے۔

قم المقدسہ؛ مدرسہ حجتیہ میں سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیتی اجتماع

پروگرام کا آغاز محترم قاری شہنشاہ طاہری کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد آقای سید فاضل محجوب نے سید حسن نصراللہ کی یاد میں اشعار پیش کیے۔ معروف ایرانی مداح سید مہدی حسینی نے مرثیہ خوانی کی اور مجمع نے جوش و ولولے کے ساتھ "امریکہ مردہ باد" اور "اسرائیل مردہ باد" کے نعرے لگائے۔ شرکاء نے شہداء کے حق میں سورہ فاتحہ پڑھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

قم المقدسہ؛ مدرسہ حجتیہ میں سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیتی اجتماع

پروگرام میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی بانی حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای، ہندوستان کو دعوت دی گئی۔ انہوں نے تعزیتی کلمات کے بعد اشعار کے ذریعے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔ انہوں نے اپنے اشعار میں سید حسن نصراللہ کی عظمت اور ان کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا:

"کہتا آیا ہے یہ ایران، حسن نصراللہ

آپ تھے رہبر لبنان، حسن نصراللہ"

ان کے پُرتاثیر کلام نے سامعین کے دلوں کو چھو لیا۔

قم المقدسہ؛ مدرسہ حجتیہ میں سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیتی اجتماع

پروگرام کے اختتام پر حجۃ الاسلام والمسلمین آقای محمدی، پرنسپل مدرسہ عالی فقہ مدرسہ حجتیہ، کو تقریر اور دعائیہ کلمات کے لیے مدعو کیا گیا۔ انہوں نے صہیونی حکومت کی شکست کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، لیکن ان کا پاکیزہ خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے حزب اللہ کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ہم حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور دشمن کو عبرتناک شکست دیں گے۔

حاضرین نے پروگرام کے اختتام پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عزم کیا کہ وہ اسلامی مزاحمت کے پرچم کو بلند رکھیں گے اور صہیونی طاقتوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

لیبلز