۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
انجمنِ معصومین

حوزہ/انجمنِ معصومین علیہم السّلام ہندوستان کی جانب سے شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں علمائے کرام اور مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے رہنما شہید قدس و مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر شہر حیدرآباد میں انجمنِ معصومین علیہم السّلام کی جانب سے بارگاہِ انجمنِ معصومین پنجتن کالونی تا میدان غدیر دارالشفاء الاوہ سرطوق مبارک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے دوران نوجوانوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے لگائے اور مرجیعت آیت اللہ خامنہ ای، آیت اللہ سیستانی اور سید حسن نصر اللہ کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

ریلی سے قبل اراکین انجمنِ معصومین کی جانب سے بارگاہِ معصومین میں شہید کے ایصال ثواب کے لیے مجلس منعقد ہوئی، جس سے مولانا سید لقمان موسوی نے خطاب کیا۔

مجلس کے بعد کینڈل مارچ کی شکل میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں کونسلر جنرل جمہوریہ اسلامی ایران برائے حیدرآباد آقا مہدی شارخی، مولانا سید لقمان حسین موسوی امام جمعہ مسجد جعفری، مولانا حننان رضوی، مولانا مرزا عسکری علی بیگ، مولانا مسعود جعفری، امام جماعت مسجد معصومین اور سید جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی و سفیر ٹی وی شامل تھے۔

اس کے علاوہ ریلی میں میر صابر علی زوار بانی انجمنِ معصومین مرحوم کے فرزند جون بن صابر، فرخ جلال، میر کوثر علی، حیدر علی، ذاکر اہلیبیت سید حسین رضوی سمیت ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی۔

مولانا مرزا عسکری علی بیگ کے خطاب اور مولانا مسعود جعفری کی دعا کے ساتھ ریلی کا اختتام ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .