۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
جریان مقاومت

حوزہ/ سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر مکتب امام صادق ناگپور میں ایک تعزیتی اجلاس بعنوان اظہارِ تعزیت منعقد ہوا، جس میں طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز مکتب امام صادق علیہ السّلام ناگپور ہندوستان میں مرحوم و مغفور رہبرِ حزب اللّٰہ السيد حسن نصر اللہ اور آپ کے دیگر شہداء ساتھیوں کے ایصال ثواب کے لیے ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جسمیں مدرسہ ہذا کی طالبہ عارفہ زہراء سلمہا نے تلاوتِ قرآنِ کریم کی اور معلمہ راضیہ زہراء فاضلہ قمی نے مختصر مگر جامع تعارف پیش کیا اور کہا کہ شہید مدافع حرم سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی شہادت سے ملّتِ تشیع مكتب اہل بیت علیہم السلام میں ایک عظیم بیداری کا حوصلہ پیدا ہوا، جو مظلوموں کی امداد کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا اور ہمیں شہید کے مقصد پر آگے گامزن رہنا چاہیے۔

شہید سید حسن نصر اللّٰہ کی یاد میں مکتب امام صادق (ع) ناگپور میں تعزیتی ریفرنس

مدرسہ کے بچوں نے شہیدانِ سبیل الٰہی کی تصاویر ہاتھوں میں لیے ہوئے تھے اور طالبات نے مل کر شہیدوں کی خدمت میں پر عظمت سلام پیش کیا۔

شہید سید حسن نصر اللّٰہ کی یاد میں مکتب امام صادق (ع) ناگپور میں تعزیتی ریفرنس

جناب مولانا الحاج غلام حسنین کربلائی صاحب نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولائے متقیان کی حدیث کو سرنامہ کلام قرار دیا اور کہا کہ مرحوم و مغفور شہید حسن نصر الله صاحب کی شہادت سے ملت تشیع میں قربانی کا ایک جذبہ بیدا ہوا ہے۔

آخر میں تمام شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور اہل خانہ و جمیع متعلقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

شہید سید حسن نصر اللّٰہ کی یاد میں مکتب امام صادق (ع) ناگپور میں تعزیتی ریفرنس

شہید سید حسن نصر اللّٰہ کی یاد میں مکتب امام صادق (ع) ناگپور میں تعزیتی ریفرنس

شہید سید حسن نصر اللّٰہ کی یاد میں مکتب امام صادق (ع) ناگپور میں تعزیتی ریفرنس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .