۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
حجۃ الاسلام رضا شاکری

حوزہ/ سید مقاومت، مجاہد اسلام سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبۂ ہندوستان کے سربراہ حجت الاسلام شاکری نے ایک پیغام میں گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام رضا شاکری کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

تعزیت نامہ

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

(مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا) احزاب 23

اسوۂ مقاومت، عظیم مجاہد، شہید قدس، ذہین، دوراندیش اور بے مثال رہنما، حزب اللہ لبنان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کی غم انگیز اور جانسوز شہادت کی خبر سنکر دل غم سے لبریز ہوگیا اور آنکھوں میں آنسوں کا سمندر امڈ آیا، یقیناً اپ اپنے جد حضرت امام حسین علیہ السلام کے سچے پیروکار اور حق و باطل کے مقابلہ میں شھادت کے آرزو مند تھے۔

آپ نے گزشتہ دہائیوں میں استقامتی گروہ حزب اللہ کی بے مثال قیادت کی اور اس راہ میں غاصب صہیونی ریاست کو ان کے مذموم اور شیطانی مقاصد میں بارہا ناکام بنایا، آپ نے مردانگی، مخلصانہ جھاد، شہادت طلبی، وفاداری، اسلامی اقداروں کی پاسداری اور حقیقی آزادی کے راستے سے دنیا کو روشناس کرایا اور خود بھی اسی راہ میں قربان ہوگئے۔

ہم اس عظیم مصیبت پر امام عصر حضرت حجت ابن الحسن العسکری ارواحنا فداہ، رہبر معظم انقلابِ اسلامی حضرت ایت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای، مراجع تقلید عظام، حوزات علمیہ، لبنان کی غیور عوام، حزب اللہ کے بہادر اور دلیر ممبران، دنیا کی حریت پسند عوام، شہید حسن نصر اللہ کے اہل خانہ، ان کے اعزاء و اقارب و دیگر پسماندگان اور دنیا کے تمام محبوں اور چاہنے والوں کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔

رضا شاکری؛ سربراہ شعبۂ جامعۃ المصطفٰی العالمیہ ہندوستان

سید حسن نصر اللہ کی شہادت، استقامت کا عظیم کردار، امت مسلمہ کا بڑا نقصان، حجۃ الاسلام رضا شاکری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .