۱۳ مهر ۱۴۰۳ |۳۰ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Oct 4, 2024
مشورتی کونسل

حوزہ/ مؤسسہ نور الثقلین قم المقدسہ میں مشورتی کونسل (طلاب ہندوستان) کی جانب سے سید مقاومت، سید حسن نصر اللّٰہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہندوستان بھر کی انجمنوں کے سربراہان نے شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مؤسسہ نور الثقلین قم المقدسہ میں سید مقاومت سید حسن نصر اللّٰہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مشورتی کونسل (طلاب ہندوستان) کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ہندوستان بھر سے مختلف انجمنوں کے سربراہان نے شرکت کی اور سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر اظہارِ تعزیت اور حمایت کا اعلان کیا۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا، جس کی سعادت ہلال اصغر صاحب نے حاصل کی۔ اس کے بعد مختلف سربراہان نے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصر اللہ کی خدمات اور مقاومت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

والقلم ٹرسٹ، الفلاح، انڈین اسلامک یونین، طہ فاؤنڈیشن، اور البلاغ جیسی انجمنوں کے سربراہان نے سید کی شخصیت کو عالمی سطح پر مسلمانوں کے لیے ایک طاقتور علامت قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقاومت کی فکر زندہ رہے گی اور اس تحریک کو شہادت سے روکنا ممکن نہیں۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہندوستان میں سید مقاومت اور لبنانی شہداء کے حوالے سے درست معلومات کو عام کیا جائے اور اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف تعلیمی سطح پر آگاہی بڑھائی جائے۔

آخر میں انجمنوں کے سربراہان نے فیصلہ کیا کہ سید مقاومت کی یاد میں ایک پرشکوہ سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے آئندہ اجلاس میں تفصیلی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اجلاس کا اختتام فاتحہ خوانی اور دعائے امام زمانہ (عج) کے ساتھ ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .