۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا                       

حوزہ/ کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے ایک پیغام میں سید مقاومت، سید حسن نصر اللّٰہ علیہ الرحمہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ امامیہ بلتستان کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

قال اللہ سبحانہ و تعالی :

وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ(سورہ آل عمران آیت169)

اورجواللہ کی راہ میں شہیدکردئے گئے ہیں ہرگز انھیں مردہ خیال نہ کرنا بلکہ وہ زندہ ہیں اوراپنے رب کےپاس سے رزق پاتے ہیں۔

اورحدیث میں وارد ہوا ہے کہ فوق کل ذی بر بر حتی یقتل فی سبیل الله فاذاقتل فی سبیل الله فلیس فوقه بر(وسائل الشیعة۔ج11۔ص 10)

ہر نیکی سے بڑی ایک نیکی ہے یہاں تک کہ بندہ راہ خدا میں قتل کردیا جائےجب وہ اللہ کی راہ میں قتل کردیاجائے تواس سے بڑی کوئی نیکی نہیں ہے۔

یہ ہم سے کس نے لہوکاخراج پھرمانگا۔

ابھی توسوئے تھے مقتل کوسرخروکرکے

انتہاہی افسوس کے ساتھ لکھنا پڑ رہا ہے کہ مرد مجاہد ۔حامی رہبرمعظم ۔عاشق امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف۔محافظ حرم حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا ۔عابد شب زندہ دار حجة الاسلام والمسلمین علامہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر دل محزون ومغموم ضرورہے مگر قلب اس بات پر مطمئن ہے کہ انکی شہادت اسرائیل کے تابوت کی آخری کیل ثابت ہوگی ان شاءاللہ ۔ اب وہ دن دور نہیں کہ فرزند زہرا سلام اللہ علیہا ذوالفقار حیدری لے کر آئیگا اور اس دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیگا اور خون امام حسین علیہ السلام کے انتقام کے ساتھ ساتھ ان کے چاہنے والوں پر ظلم کرنے والوں کو بھی واصل جہنم کریگا۔

اس المناک شہادت پر ہم امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف۔ رہبر معظم سیدمقاومت کے اہل خانہ ۔حزب اللہ ا ور تمام مومنین کی خدمت میں تسلیت وتعزیت پیش کرتے ہیں۔

کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .