ہفتہ 28 ستمبر 2024 - 22:58
حوزہ علمیہ نجف اشرف کا سید المقاومت کی شہادت پر تین روزہ یومِ سوگ کا اعلان

حوزہ/حوزہ علمیہ نجف اشرف نے شیطان بزرگ امریکہ کی ایما پر غاصب اسرائیل کے حملوں میں جام شہادت نوش فرمانے والے مرد میدان آقا سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تین روزہ یومِ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ نجف اشرف کے بیان کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحيم

بہت سے ایسے نبی گزر چکے ہیں، جن کے ساتھ بہت سے اللہ والوں نے اس شان سے جہاد کیا ہے کہ راہ خدا میں پڑنے والی مصیبتوں سے نہ کمزور ہوتے اور نہ بزدلی کا اظہار کیا اور نہ دشمن کے سامنے ذلت کا مظاہرہ کیا اور اللہ صبر کرنے والوں کو ہی دوست رکھتا ہے۔

حوزہ علمیہ نجف اشرف سید مقاومت شہید حجت الإسلام والمسلمین عالی جناب سید حسن نصر اللہ اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والے ستارے (خدا ان سب پر رحمت نازل فرمائے ) ان حضرات کی شہادت پر سوگ کا اعلان کرتا ہے۔

سید المقاومہ تعظیم و اکرام، بلکہ شہادت و قربانی کے راز و رموز تھے، جنہوں نے تین دہائی تک بھر پور طریقے سے خدمت کی، لبنان میں غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں جہاد اور قربانی کے ساتھ ساتھ بے گھر افراد کی مدد کرتے تھے، جس کی وجہ سے مختلف قسم کے مصائب و آلام کو بڑے فخر و مباہات کے ساتھ قبول کرتے تھے۔

اس بڑی اور سخت مصیبت میں حوزہ علمیہ نجف اشرف سب سے پہلے امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی خدمت میں اس کے بعد مرجعیت اعلیٰ سید علی الحسینی السیستانی کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہے اور حوزہ علمیہ تین دن دروس کی تعطیل کا اعلان کرتا ہے۔

کل مسجد خضراء میں مرحوم کے لئے مجلسِ ترحیم کا اہتمام کیا ہے۔

حوزہ علمیہ نجف اشرف

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .