۸ مهر ۱۴۰۳ |۲۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 29, 2024
سید شہنشاہ نقوی

حوزہ/ پاکستان کے معروف خطیب مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے عالم اسلام کے عظیم مجاہد عالم دین سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت و تہنیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معروف خطیب مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے عالم اسلام کے عظیم مجاہد عالم دین سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت و تہنیت پیش کی ہے۔

تعزیت نامہ

اِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَيْہِ رٰجِعُوْنَ ۭ

مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاہَدُوا اللہَ عَلَيْہِ۝۰ۚ فَمِنْہُمْ مَّنْ قَضٰى نَحْبَہٗ وَمِنْہُمْ مَّنْ يَّنْتَظِرُ۝۰ۡۖ وَمَا بَدَّلُوْا تَبْدِيْلًا (سورۂ الاحزاب، آیت ۲۳)

ترجمہ:”مومنین میں سے کچھ لوگ ہیں جو اپنے اللہ سے کیے وعدے کو پورا کرتے ہیں او رکچھ ہیں جو وعدہ پورا کرنے کے منتظر ہوتے ہیں او ریہ اپنے وعدے پر قائم رہتے ہیں ڈٹے رہتے ہیں۔“

سیّدِ ہمت و شجاعت، سیّد السادات و المؤمنین والمسلمین و المظلومین و المستضعفین علّامہ سیّد حسن نصر اللہ الشہید کے اسرائیلی جارحیت روکنے میں لبنانی، عراقی اور سوریہ کے مسلمانوں پر احسانات ہیں، بلکہ پورا عالم ِ اسلام جس سیّد و سردار سے مطمئن تھا، آج وہ ہمارے درمیان نہیں رہے، شہید اپنی آرزو یعنی لقاء اللہ کے عظیم درجے پر فائز ہوگئے۔

فَاِنَّ حِزْبَ اللہِ ہُمُ الْغٰلِبُوْنَ(سورۂ مائدہ، آیت ۵۶)

حضرت صاحب العصر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ ٗ الشریف، مراجع عظام، رہبر معظم انقلابِ اسلامی آیۃ اللہ سیّد علی خامنہ ای اور لبنانی مسلمانوں خاص طور پر حزب اللہ کے تمام مجاہدوں کو تعزیت و تبریک پیش کرتے ہیں۔

والسلام؛ سیّد شہنشاہ حسین نقوی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .