۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
سید حسن نصرالله

حوزہ/ انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان نے ایک پیغام میں سید مقاومت، سید حسن نصر اللّٰہ علیہ الرحمہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ امامیہ بلتستان کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسمہ تعالیٰ

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

سید مقاومت، نیک بندہ، ایک عظیم شہید و شجاع محبِ اہل بیت علیہم السلام، بہادر رہنما، ایک عقلمند، بابصیرت اور وفادار مؤمن کی حیثیت سے اپنے رب کی طرف چل بسے اور اس کی رضا کی طرف روانہ ہوئے اور اپنی اس شہادت سے شہداء کے لافانی کارواں میں شامل ہو گئے۔

انجمنِ امامیہ بلتستان سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی المناک شہادت پر قطب عالم امکان حضرت امام زمانہ علیہ السلام ، رہبر کبیر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ سیستانی اور دیگر مراجع و علماء و مجاہدین اسلام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے۔

پروردگار سید مقاومت، فخر اسلام، شہید راہ حق، سید حسن نصر اللہ کو شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے! آمین۔

انجمنِ امامیہ بلتستان

29 ستمبر 2024

انجمنِ امامیہ بلتستان کا سید مقاومت کی المناک شہادت پر تعزیتی پیغام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .