۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شہباز شریف

حوزہ / پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے لبنان میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: اسرائیل کو اپنے جرائم پر جوابدہ بنانا ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: اسرائیلی مظالم کی عالمی سطح پر سخت مذمت ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا: اسرائیلی طیاروں کی بیروت پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ طاقت کا غیر ضروری استعمال ہر گز برداشت نہ کیا جائے۔

میاں محمد شہباز شریف نے کہا: افریقی ممالک میں دہشتگردی کے خلاف سلامتی کونسل مدد کرے۔ اسی طرح کشمیر کے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانا ہو گا، مسئلہ جموں و کشمیر حل نہ ہونے سے علاقائی امن کو خطرہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیرِاعظم پاکستان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اِردوان سے بھی دو طرفہ ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی کے شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق سمیت دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور بالخصوص غزہ میں جاری نسل کشی اور سنگین انسانی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور لبنان و غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .