جمعہ 20 دسمبر 2024 - 06:00
پاکستانی وزیراعظم اور ایرانی صدر کی قاہرہ میں ملاقات / دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

حوزہ/ پاکستانی وزیراعظم اور ایرانی صدر نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ملاقات کی ہے۔ جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ڈی- 8 اجلاس کے موقع پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ملاقات کی ہے۔ جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں، دو طرفہ تجارت، معیشت اور دیگر امور پر گفتگو کی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستانی وزیراعظم اور ایرانی صدر کی قاہرہ میں ملاقات / دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسی طرح دونوں رہنماؤں نے سلامتی اور علاقائی روابط کے حوالے سے بھی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے برکس کا رکن بننے پر ایران کو مبارکباد دی، پاکستان نے برکس میں رکنیت کیلئے حمایت کی درخواست بھی کی۔

قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔

پاکستانی وزیراعظم اور ایرانی صدر کی قاہرہ میں ملاقات / دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .