منگل 1 اپریل 2025 - 19:07
ایرانی صدر کا پاکستانی وزیراعظم کو ٹیلیفون / عیدالفطر کی مبارکباد سمیت باہمی اتحاد اور ہم آہنگی میں استحکام پر گفتگو

حوزہ / ایران کے صدر نے عید الفطر کے موقع پر پاکستان کے وزیراعظم سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صدر مملکت ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا مہینہ مسلم اقوام کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب لے آتا ہے۔

ایرانی صدر کا پاکستانی وزیراعظم کو ٹیلیفون / عیدالفطر کی مبارکباد سمیت باہمی اتحاد اور ہم آہنگی میں استحکام پر گفتگو

انہوں نے مزید کہا: مجھے امید ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور عید الفطر کی برکات سے استفادہ کرتے ہوئے ہم مسلم اقوام کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط بناکر فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں ٹھوس اور پائيدار موقف کی تشکیل میں کامیاب ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی روابط سمیت آپسی اتحاد اور ہم آہنگی میں مزید استحکام پر بھی گفتگو ہوئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha