۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ڈاکٹر مسعود پزشکیان

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کرم ایجنسی میں دہشت گردی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے کرم ایجنسی میں دہشت گردانہ حملے میں بے گناہ لوگوں کی شہادت پر پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردانہ کارروائی میں درجنوں افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر حکومت پاکستان اور شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں قابلِ قبول نہیں ہے۔ اس حساس واقعے پر ایران پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہے اور دونوں ممالک مل کر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کریں گے۔

واضح رہے اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ اور حکومتی ترجمان نے بھی پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .