۶ آذر ۱۴۰۳ |۲۴ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 26, 2024
علامہ محمد افضل حیدری

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے گزشتہ روز پاکستان آرمی کے حفاظتی حصار میں پارا چنار سے پشاور جانے والے شیعہ مسلمانوں کی المناک شہادتوں پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت ہے کہ دہشت گرد فوجی حفاظتی حصار میں جانے والے قافلوں پر حملہ آور ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے پشاور سے پارا چنار جانے والے مسافروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں پر دہشت گردوں کا حملہ دل خراش سانحہ ہے۔ حیرت ہے کہ دہشت گرد فوج کے حفاظتی حصار میں جانے والے قافلوں پر حملہ آور ہوئے۔ پارہ چنار کے راستوں کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنایا جائے۔ علاقے میں امن کے قیام کے لیے آرمی آپریشن ضروری ہے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پارا چنار کے عوام ایک عرصے سے دہشت گردی اور حکومتی بے حسی کا شکار ہیں۔ پارا چنار افغان بارڈر کے ساتھ واقع علاقہ ہے، جہاں ریاستی ادارے امن قائم کرنے میں ناکام کیوں ہیں؟ کافی عرصے سے جاری مسلسل دہشت گردی سے لگتا ہے حکمران پارا چنار اور پشاور روڈ کو محفوظ بنانے میں ناکام ہیں۔ ریاستی اداروں کو اہم فیصلے کرنا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارا چنار ایک عرصے سے غیر انسانی رویوں کا بھی شکار ہے۔ پشاور پارا چنار ٹل روڈ بند ہونے کی وجہ سے علاقے میں پٹرول، ڈیزل، کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات دستیاب نہیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .