شہادت
-
املو مبارک پور میں مجالسِ فاطمی اختتام پذیر؛
حضرت فاطمہؑ کو فاطمہؑ اس لئے کہا جاتا ہے، کیونکہ پوری مخلوقات آپ کی کنہ ِمعرفت سے محروم ہیں: مقررین
حوزہ/عزاء خانۂ ابو طالب محمود پورہ املو، مبارکپور ہندوستان میں ہاشمی گروپ املو کی جانب سے سالانہ سہ روزہ مجالسِ عزائے فاطمیہ کا بڑے پیمانے پر دسواں دور منعقد ہوا، ان مجالسِ عزاء سے معروف خطباء نے خطاب کیا۔
-
امام جمعہ بوشہر ایران:
شہید نصر اللّٰہ کا خون؛ غاصب اسرائیل کو صفحہِ ہستی سے مٹا دے گا
حوزہ/ حجت الاسلام صفائی بوشہری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شیطانی محاذ کے ممالک بہت جلد اپنی شکست کا مشاہدہ کریں گے، کہا کہ صیہونی حکومت دیکھے گی کہ شہید سید حسن نصر اللّٰہ کا خون اسے کیسے شکست سے دو چار کرے گا۔
-
شیعوں کا اخلاق و کردار حضرت زہرا (س) کے مطابق ہونا چاہیے
حوزہ/ امام جمعہ اہواز نے کہا: ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ہمارا اخلاق اور کردار کس حد تک حضرت زہرا (س) کے اخلاق سے مطابقت رکھتا ہے؟ ایک حقیقی شیعہ وہی ہے جو اپنے چھوٹے سے چھوٹے عمل اور رویے کو اہل بیت (ع) کے کردار کے مطابق ڈھالے۔
-
شہداء کی قربانیاں اور مقاومت کی فتح کا نیا باب
حوزہ/حزب اللہ لبنان کی تاریخی کامیابی اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ بندی کا اعلان نہ صرف مشرق وُسطیٰ بلکہ عالمی سیاست کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔ اس صبر آزما معرکے نے غاصب صہیونی ریاست کو شکست کے گہرے اندھیروں میں دھکیل دیا۔ یہ جنگ، جو ہر محاذ پر اسرائیل کی ناکامی کا آئینہ بنی، تاریخ میں ایک ایسا سبق چھوڑ گئی ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔
-
شہداء کا طرزِ زندگی؛ نئی نسل کو سیدھی راہ پر گامزن کرتا ہے، حجت الاسلام مؤمنی
حوزہ/ خطیبِ حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شہداء واجبات کی ادائیگی، حرام کاموں کے ترک کرنے اور معنوی امور میں بہت ہی محتاط تھے، کہا کہ شہداء کا طرزِ زندگی؛ نئی نسل کو سیدھی راہ پر گامزن کرتا ہے۔
-
پاراچنار؛ شہداء کی دھرتی، انصاف کی پُکار
حوزہ/پارا چنار، وہ دھرتی ہے، جہاں کے باسی دہائیوں سے دہشت گردی کی بھٹی میں جل رہے ہیں اور ایک بار پھر خونریز حملے کی زد میں آ گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کی سرپرستی میں پشاور جانے والے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں ہونے والی بے گناہ شہادتیں دل کو چیر کر رکھ دیتی ہیں۔
-
آئی ایس او کراچی کا شہر کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرہ؛
بے گناہ شہریوں کا بے دردی سے قتل عام، حکومت کی نااہلی ہے، صدر آئی ایس او کراچی
حوزہ/آئی ایس او پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے کل پارا چنار میں ہونے والے افسوسناک اور المناک واقعے کے خلاف شہر قائد کے 12 سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کا کرم ایجنسی میں دہشت گردی کی مذمت؛
صدرِ ایران کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا عزم
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کرم ایجنسی میں دہشت گردی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان:
دہشت گردوں کا فوجی حفاظتی حصار میں جانے والے قافلوں پر حملہ، سمجھ سے بالاتر ہے
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے گزشتہ روز پاکستان آرمی کے حفاظتی حصار میں پارا چنار سے پشاور جانے والے شیعہ مسلمانوں کی المناک شہادتوں پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت ہے کہ دہشت گرد فوجی حفاظتی حصار میں جانے والے قافلوں پر حملہ آور ہوئے۔
-
پارہ چنار پاکستان کا غزہ بن چکا، خوارجی دہشتگرد آزاد اور دن دہاڑے کارروائیاں کر رہے ہیں، امام جمعہ سکردو
حوزہ/ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے پارا چنار سے سیکورٹی فورسز کے حصار میں پشاور جانے والے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی متعدد شہادتوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی سرپرستی میں جانے والے قافلے پر فائرنگ قابلِ تشویش ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم اصفہان کے تحت ایام فاطمیہ اور شہدائے مقاومت کی یاد میں سیمینار کا انعقاد
حوزہ/شہادت سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا اور شہدائے مقاومت کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین اصفہان کی طرف سے سیمینار کا انعقاد ہوا، جس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا۔
-
محمد عفیف نے شہادت کے لیے سخت محنت کی اور اپنی منزل پا لی: رکن پارلیمنٹ لبنان
حوزہ/ حزب اللہ کے میڈیا تعلقات کے سربراہ محمد عفیف کی شہادت پر لبنانی رکن پارلیمنٹ اور کمیٹی برائے میڈیا و مواصلات کے سربراہ، ابراہیم الموسوی نے اظہار تعزیت کیا۔
-
سید حسن نصر اللہ؛ جرأت و استقامت کی لازوال مثال
حوزہ/سید حسن نصر اللہ، حزب اللہ کے عظیم رہنما، تاریخ کی ان شخصیات میں شامل ہیں، جنہوں نے حق و باطل کی جنگ میں اپنے کردار سے ایک ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ان کی شخصیت جرأت، حکمت، اور ایمان کا مجسمہ ہے۔ ان کا نام ہر اس جگہ گونجتا ہے اور تا قیامت گونجتا رہے گا جہاں مظلوموں کی آواز دبانے کی کوشش کی جاتی ہے اور ظالم اپنی طاقت کے نشے میں چور ہو کر معصوموں کے خون سے کھیلتے ہیں۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے تحت قم المقدسہ میں تعزیتی ریفرنس؛
غزہ-لبنان جنگ نے یورپ کی نام نہاد تہذیب اور انسانی حقوق کے دعوے کھوکھلا ثابت کر دیے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم شعبۂ قم المقدسہ کے تحت حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں شہدائے مقاومت کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس سے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب اور شہدائے مقاومت کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
-
حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی دو تاریخوں کا راز
حوزہ/ حجتالاسلام علی رضا رضوی نے مدرسہ علمیہ الزہراء (س) میں ایک مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی دو مختلف تاریخوں کے بارے میں گفتگو کی اور کہا کہ تاریخ میں شہادت کے حوالے سے دو اقوال یعنی 75 دن اور 95 دن کا ذکر ملتا ہے۔
-
حضرت فاطمہ زہراء (س)کی تعلیمات اور عصرِ حاضر کے چیلنجز کا حل
حوزہ/حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اسلامی تاریخ میں عظیم اخلاقی، سماجی، اور روحانی شخصیت کی حامل ہیں۔ ان کی زندگی اور تعلیمات عصرِ حاضر کے چیلنجز، جیسے اخلاقی زوال، خاندانی نظام کی کمزوری، معاشرتی انصاف کا فقدان، اور روحانی بحران کا حل پیش کرتی ہیں۔
-
بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَتْ؛ دخت پیغمبرِ خدا (ص) کی شہادت
حوزہ/شریکہ رسالت، محافظہ ولایت، مادر امامت، صدیقہ طاہره حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیہا کی مظلومیت و شہادت تاریخ انسانیت کا ایک ایسا سیاہ باب ہے، جس پر آج بھی چند ایسے سوالات ہیں جن کے جوابات آج تک نہ مل سکے۔
-
حضرت زہرا (س) کا مشن قرآن کی حقیقی تعلیمات کا تحفظ اور عترت کا دفاع تھا: آیت اللہ سعیدی
حوزہ/ آیت اللہ سعیدی نے اس بات پر زور دیا کہ حضرت زہرا (س) نے اپنی زندگی میں قرآن اور عترت کے درمیان تعلق کو برقرار رکھنے کی کوشش کی، تاکہ قرآن کے حقیقی مفسرین اہل بیت (ع) کی تعلیمات سے محروم نہ رہیں۔
-
امام جمعہ تہران:
شہید حسن نصر اللہ کا خطے کے سیاسی معاملات میں اہم کردار رہا
حوزہ/امام جمعہ تہران حجت الاسلام ابو ترابی فرد نے خطبۂ جمعہ میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے چہلم کی مناسبت سے کہا ہے کہ شہید سید حسن نصر اللہ کا، رہبرِ انقلابِ اسلامی کے بازو کی حیثیت سے خطے کے سیاسی معاملات میں اہم کردار رہا ہے۔
-
شہید ہاشم صفی الدین سے عہد کرتے ہیں کہ راہ مقاومت کو جاری رکھیں گے: بیروت علماء بورڈ
حوزہ/ بیروت علماء بورڈ نے حجت الاسلام و المسلمین سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید ہاشم صفی الدین سے عہد کرتے ہیں کہ راہ مقاومت کو جاری رکھیں گے۔
-
سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین کا تعزیتی پیغام؛
شہید کی پوری زندگی؛ صیہونی ریاست کے خلاف جہد مسلسل، عزم و استقامت اور مزاحمت کے سفر کی عمدہ مثال
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حزب اللہ لبنان کے عظیم رہنما حجت الاسلام سید ہاشم صفی الدین کی عظیم شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کی پوری زندگی؛ صیہونی ریاست کے خلاف جہد مسلسل، عزم و استقامت اور مزاحمت کے سفر کی عمدہ مثال تھی۔
-
ہاشم صفی الدین کی شہادت: مقاومت کے شجرۂ طیبہ کی پائیداری
حوزہ/لبنان کی سرزمین ہمیشہ سے قربانیوں کی امین رہی ہے، یہاں کے مجاہدین اور شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے مقاومت کے شجرۂ طیبہ کو سینچا ہے۔ انہی عظیم قربانیوں میں ایک اور نام شامل ہوا، سید ہاشم صفی الدین کا، جو قدس کی آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر گئے۔
-
شہید صفی الدین حکمت، ایثار اور استقامت کی علامت تھے: آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا: شہید حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین نہ صرف ایک عظیم رہنما تھے بلکہ حکمت، صبر، استقامت اور ایثار کی علامت بھی تھے، اور حزب اللہ اور تمام محاذ مقاومت کے لئے ایک قابل فخر نمونہ تھے۔
-
یحیی سنوار کی شہادت پر متولی حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) کا تعزیتی پیغام:
راہ خدا میں مجاہدین کے لیے شہادت ایک نعمت اور آرزو ہے
حوزہ/ آیت اللہ سید محمد سعیدی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: اللہ کی راہ میں مجاہدین کے لیے شہادت ایک نعمت اور آرزو ہے، جس کا وہ ہر دن اور رات انتظار کرتے ہیں۔ یحییٰ سنوار کی زندگی کا جائزہ لینا ہمیں اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ انہوں نے اپنی جوانی سے لے کر شہادت تک اس تعلیم پر عمل کیا۔
-
آیت الله مصطفی علماء:
شہید سنوار نے طوفان الاقصی کے ذریعے صیہونی حکومت کی حقیقت کو دنیا کے سامنے ظاہر کر دیا
حوزہ/ کرمانشاہ کے عوامی نمائندے اور مجلس خبرگان رہبری کے رکن، آیت اللہ مصطفی علماء نے فلسطینی کمانڈر، شہید یحییٰ سنوار کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے فلسطین کے مزاحمتی عوام اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کو تعزیت و تہنیت پیش کی ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل:
عظیم مجاہد سنوار کی شہادت سے مزاحمت اور زیادہ مضبوط ہوگی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہادت ایک ایسا مرتبہ ہے جس کے لیے سِنوار نے ہمیشہ خواہش کی اور اس کیلئے مجاہدت کی۔
-
یحیی السنوار کی شہادت پر شیخ ابراہیم زکزاکی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ تحریک اسلامی نائجیریا کے رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی نے ایک پیغام میں بے نڈر اور بے باک کمانڈر اور مجاہد یحیی السنوار کی شہادت پر امت مسلمہ اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کو مبارکباد اور تعزیت پیش کی ہے۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
یحییٰ السنوار کی شہادت: عزم کی علامت، جنگ کا نیا مرحلہ
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحریکِ حماس کے سربراہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ یحییٰ السنوار کی شہادت شکست نہیں، بلکہ ان کے پختہ عزم کا ثبوت اور جنگ کے نئے مرحلے کا شجاعانہ آغاز ہے۔
-
اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے نائب سربراہ:
مقاومت کے جوان شہید یحییٰ سنوار کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے
حوزہ/ اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے نائب سربراہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے اپنے ایک پیغام میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔