حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے مدافع حرم شہید محمد احمدی جوان کی یاد میں منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السّلام کی جاویدانی اور الہام کا راز، عاشوراء اور شہداء اور ان کا خدا کی راہ پر گامزن ہونا ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قرآن اور اہل بیت علیہم السّلام کے نام و نشان ختم ہونے والے نہیں ہیں، کیونکہ ان کا خدا کے ساتھ مضبوط رابطہ ہے، کہا کہ شہداء بھی ایسے ہی ہیں، شہادت کے بعد ان کی آسمانی زندگی شروع ہوتی ہے۔
امام جمعہ بوشہر ایران نے مزید کہا کہ اگر کربلا میں یزید امام حسین علیہ السّلام کا نام مٹانے میں کامیاب ہوتا تو آج غاصب اسرائیل بھی شہدائے مقاومت کے نام کو مٹانے میں کامیاب ہو جاتا، انقلابِ اسلامی، دفاع مقدس اور مزاحمتی محاذ کے شہداء کے نام و نشان زندہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیطانی محاذ کے ممالک بہت جلد اپنی شکست کا مشاہدہ کریں گے اور غاصب صیہونی حکومت دیکھے گی کہ شہید سید حسن نصر اللّٰہ کا خون اسے کیسے شکست سے دو چار کرے گا۔