۱۴ آذر ۱۴۰۳ |۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 4, 2024
مراسم هجدهمین سالگرد رحلت احیاگر فاطمیه حضرت آیت الله العظمی فاضل لنکرانی در کابل برگزار شد

حوزہ/ حضرت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام کے موقع پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آیت اللہ العظمی فاضل لنکرانی کی اٹھارہویں برسی کے سلسلے میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام کے موقع پر کابل میں آیت اللہ العظمی فاضل لنکرانی کی اٹھارہویں برسی کے سلسلے میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

یہ پروگرام مسجد جامع مدرسہ عالی مرکز فقہی ائمہ اطہار علیہم السلام میں منعقد ہوا، جس میں سیکڑوں عاشقانِ اہل بیت نے شرکت کی۔ شرکاء نے عزاداری کے ذریعے خاندانِ عصمت و طہارت کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔

سخت سیکیورٹی اور موسمی حالات کے باوجود لوگوں کی بھرپور شرکت نے اہل بیت علیہم السلام اور مرجعیت کے ساتھ ان کی گہری محبت کو اجاگر کیا۔

یہ تقریب حضرت آیت اللہ العظمی فاضل لنکرانی کی خدمات اور احیائے فاطمیہ کے مشن کی یاد تازہ کرنے کے لیے منعقد کی گئی، جو ان کی شخصیت کا نمایاں پہلو رہا۔

کابل میں عزاداری فاطمیہ کا احیاء کرنے والے آیت اللہ العظمی فاضل لنکرانی کی اٹھارہویں برسی کی تقریب منعقد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .