حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علماء مکتب اہلبیت (ع) پنجاب کی جانب سے سرگودھا میں، مجلسِ عاملہ کا اجلاس اور دفاع ولایت کانفرنس، تبلیغی شعبے کے مرکزی سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید ثمر علی نقوی اور مولانا گلزار حسین فیاضی صدرِ مجلسِ علماء مکتب اہلبیت پنجاب کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی کابینہ کے عہدیداران اور اضلاع کے صدور سمیت جنرل سیکرٹریز نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔
صدر مجلسِ علماء مکتب اہلبیت پنجاب مولانا گلزار حسین فیاضی صاحب نے آئندہ تین مہینے کا ایجنڈا پیش کیا۔
دفاع ولایت کانفرنس سے مرکزی رہنماء علامہ سید ثمر علی نقوی صاحب، مرکزی رہنماء علامہ عیسی امینی صاحب اور مرکزی رہنماء علامہ سید نعیم الحسن نقوی صاحب اور صدرِ پنجاب مولانا گلزار حسین فیاضی صاحب نے خطاب کیا۔
مقررین نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے دفاع ولایت پر زور دیا۔
دفاع ولایت کانفرنس میں علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔