۱۵ آذر ۱۴۰۳ |۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 5, 2024
ڈاکٹر بشوی

حوزہ/ ایام فاطمیہ کی مناسبت سے لاہور دیوان سلمان فارسی میں ایک عظیم الشان علمی نشست منعقد ہوئی، جس میں مؤمنین سمیت کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے لاہور دیوان سلمان فارسی میں ایک عظیم الشان علمی نشست منعقد ہوئی، جس میں لاہور کی سماجی اور مذہبی شخصیات اور مؤمنین سمیت کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ علمی نشست انجمنِ مسجد محمدی گلبرگ ٹاؤن لاہور کی جانب سے ”حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کا آئیڈیل گھرانہ، آیات نور کی روشنی میں“ کے عنوان سے منعقد ہوئی۔

نشست سے پاکستان کے معروف خطیب اور محقق حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے خطاب کیا اور انتہائی جدید، مدلل اور علمی گفتگو سے سامعین کو مستفید کیا، بعد ازاں سامعین کے مختلف سؤالات کے جوابات بھی دئیے۔

علمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام ڈاکٹر یعقوب بشوی صاحب نے قرآنی ایک جدید فہم کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ قرآن کریم کے اندر سورۂ مبارکۂ نور میں غور کرنے سے ایک جدید علمی نظریہ سامنے آتا ہے اور وہ منظومہ نوری کا کشف ہے۔

ان کا کہنا تھا جس طرح سے کائنات ظاہری روشنی کے لیے منظومہ شمسی کی محتاج ہے، اسی طرح یہ عالم ایک منظومہ نوری کا بھی محتاج ہے، منظومہ شمسی بارہ سیاروں پر مشتمل ہے، جبکہ منظومہ نوری چودہ (معصومین) پر مشتمل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .