بدھ 1 جنوری 2025 - 17:45
شعر | کتنا شیریں یہ نام ہے باقر (ع)

حوزہ/ماہ عبادت، رجب المرجب کی آمد اور پانچویں امام، امام محمد باقر علیہ السّلام کی ولادت کے موقع پر تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے آنحضرت کی شان میں اشعار پیش خدمت ہے۔

شاعر: مولانا محمد ابرہیم نوری

حوزہ نیوز ایجنسی|

کتنا شیریں یہ نام ہے باقر (ع)
زیب لب صبح و شام ہے باقر (ع)

ہم ہیں ماموم، شکر رب جہاں
اور ہمارا امام ہے باقر (ع)

مصطفی نے جسے سلام کیا
وہ علیہ السلام ہے باقر (ع)

جسمیں بھی احترام ہے تیرا
دل وہ بیت الحرام ہے باقر (ع)

تیری الفت کی مے سے ہی لبریز
ہاں مرے دل کا جام ہے باقر (ع)

علم کافی نہیں عمل بھی کرو
یہ ترا ہی پیام ہے باقر (ع)

ہاں کلام خدا کی ہے تفسیر
تیرا جو بھی کلام ہے باقر (ع)

مشہد و قم، نجف میں کربل میں
تیرا قائم نظام ہے باقر (ع)

بادشاہت ہے اس کے قدموں میں
نوری تیرا غلام ہے باقر (ع)

کلام: ابراہیم نوریَ قمی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha