۱۵ آذر ۱۴۰۳ |۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 5, 2024
پاراچنار میں شیعوں کے قتل عام کے خلاف ممبرا میں کینڈل مارچ نکالا گیا

حوزہ/ مولانا اسلم رضوی: پاراچنار کے مظلوموں کا خون ضایع نہیں ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی/ شیعہ علما بورڈ مہاراشٹرا ، جعفری ویلفیئر سوسائٹی ، شیعہ اثنا عشری مسلم جماعت کی جانب سے پاراچنار پاکستان میں شیعوں کے قتل عام کے خلاف ایک تاریخی کینڈل مارچ نکالا گیا ۔

یہ احتجاجی مظاہرہ محمدی امامبارگاہ سے امبیڈکر چوک ممبرا تک مولانا اسلم رضوی رئیس شیعہ علما بورڈ مہاراشٹرا کی قیادت میں پاراچنار جاری شیعہ نسل کشی پر مذمت کرتے ہوئے، آتنگواد مردہ باد ، امریکا مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد جیسے فلک شگاف نعروں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔

اس احتجاجی مظاہرے میں مولانا شباب ، مولانا عاشق ، مولانا کلب حسن ،مولانا فرمان موسوی ، مولانا نجم الحسن ، مولانا کرار غدیری ، مولانا اعظم ، مولانا حیدر اصفہانی ، مولانا ساجد خان ، مولانا محمود رضوی ، جناب شیر علی ،جناب عباس بلڈر جناب سبط حیدر ، جناب ضیا جعفری ، جناب کرار صاحب اور متعدد معززین موجود تھے جن میں بعض علماء اور معززین نے تقریر کرتے ہوئے پاراچنار کے مظلومین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور وہاں پر جاری ظلم اور زیادتیاں کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ شیعہ ہر دور میں ظالم حکمرانوں کے ذریعے شہید کیے گئے ہیں اس لیے جو لوگ شیعہ کشی کے ذریعے ہمیں ختم کرنا چاہتے ہیں وہ یہ خواب دیکھنا بند کر دیں جب بنی امیہ و بنی عباس کے بادشاہ ہمیں مٹا نہیں سکے تو پاکستان میں موجود امریکی ایجنٹ ہمیں کیا ختم کر سکیں گے ۔

اس پروگرام کے کنوینر تھے مولانا علی عباس وفا ، جناب ایاز احسن اور جناب ذیشان عظیم آبادی ان حضرات نے شب و روز اپنا قیمتی وقت دے کر اس احتجاجی مظاہرے کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .