حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پونے/ شہر پونا کے جیوتی چوک سے مے فیئر سوسائٹی تک ایک شمع جلوس نکالا گیا، جو پہلگام میں ہوئے انتہا پسندانہ و سفاکانہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کیا گیا۔
اس جلوس میں جمعیت علمائے ہند کے بزرگ عالم قاری محمد ادریس نے اپنے ساتھی علماء و بزرگانِ شہر کے ساتھ اس عظیم الشان احتجاج میں شرکت فرمایا اور کہا کہ اسلام کسی بے گناہ کے قتل کے سخت خلاف ہے۔
مسلم پرسنل لا بورڈ پونے کے کنوینر زاہد شیخ نے بھی دہشت گردوں کی مذمت کی اور قومی یکجہتی کو ہر دور کی ضرورت قرار دیا۔
سماجی کارکن راہل ڈاورے نے سرکار سے اپیل کی کہ سید عادل حسین شاہ کو شہید کا درجہ عطا کیا جائے.
شیعہ علماء بورڈ کے چیف مولانا سید محمد اسلم رضوی نے پروگرام کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہندوستانی ہمارا بھائی ہے اور دشمنوں کے ناپاک منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
مولانا فیاض نے دہشت گردوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بھائی چارے کی دعا کی ۔
جناب جواد عسکری نے کھلے لفظوں میں اعلان کیا کہ پہلگام میں جو غیر انسانی حرکت ہوئی ہے اسے حقیقی مسلمان انجام نہیں دے سکتا ۔
پروگرام کے اہم رکن یوشع سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انسانیت کے لیے ہر قربانی پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔
شمع جلوس میں تابش صاحب، اسلم صاحب، قاری مبشر صاحب، مولانا باقر صاحب، مولانا عسکری امام خان ، ریاض پٹیل ، احسان گھی والا فرمان ،بلال ، سکندر خان ،مہدی جعفری، ساحل عارفی، مرزا حسن عسکری، مرزا جواد عسکری، عابد سید ، صادق سید ، خصال جعفری ، ہلال جونپوری نے بھی بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔
انجمن وظیفۂ سادات کے مقامی سیکریٹری حلیم زیدی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ اسکے علاوہ ایرانی امام باڑے میں بھی مولانا کمیل زیدی کی قیادت میں کینڈل مارچ نکالا گیا.









آپ کا تبصرہ