۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
ملاقات

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی قیادت میں پاکستان بارڈرز ٹریڈ کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین سید جواد حسین کاظمی کے ہمراہ افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی قیادت میں پاکستان بارڈرز ٹریڈ کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین سید جواد حسین کاظمی کے ہمراہ افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران پاک افغان سرحدیں خرلاچی، طورخم، غلام خان اور انگور آڈہ پر تاجروں کو درپیش مشکلات و بنیادی سہولیات کے فقدان، دو طرفہ باہمی تجارت کے فروغ سمیت تجارتی بارڈر خرلاچی اور کرم کے امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک افغان سرحد خرلاچی پر افغانستان کی جانب سے سبزی و فروٹ کی گاڑیوں کو اجازت اور لوکل مارکیٹ تک رسائی کیلئے باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے وفد کو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں امن وامان کی تازہ صورتحال سمیت حکومت پاکستان کی جانب سے جاری فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کے بارے گفتگو کرتے ہوئے افغان سفیر نے پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ان شدت پسند عناصر کو افغان سر زمین استعمال نہیں کروانے کی یقین دہائی کروائی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .