حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے پارا چنار واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کو تاریخ کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس سانحے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر نے کہا کہ اگر یوں کہا جائے کہ کربلا کے بعد بہت سارے سانحے رونما ہوئے، لیکن پارا چنار کا حالیہ واقعہ کربلا کے بعد ہونے والا ایک ہولناک واقعہ ہے، جس میں معصوم لوگوں کو محافظوں کی موجودگی میں بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ہم پارا چنار سانحے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔