۹ آذر ۱۴۰۳ |۲۷ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 29, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ /شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں درجنوں خفیہ ایجنسیاں موجود ہونے کے باوجود پارا چنار کو دہشت گردوں کے ہاتھوں میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے ضلع کرم میں امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، درجنوں خفیہ ایجنسیاں موجود ہیں، مگر عوام کو دہشت گردوں کے ہاتھوں میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی دلچسپی احتجاجی ریلیوں میں ہے، انہیں اپنے صوبے کے عوام کی کوئی فکر نہیں۔

انہوں نے کہا عوام کی عزت و آبرو اور جان مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، جس میں ریاستی ادارے بری طرح سے ناکام ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے عوام سالہا سال سے ظلم و ستم کا شکار ہیں، ان کے راستے روک لیے جاتے ہیں۔ تعلیمی ادارے، کاروبار، حتیٰ کہ کھانے پینے کی اشیاء تک ان کو میسر نہیں ہے اور اس سے زیادہ ظلم یہ ہے کہ غیر انسانی اور یزیدی خصلتوں کے حامل دہشت گرد راستوں میں بیٹھے ہیں، جبکہ اس سے زیادہ بے حسی اور ظلم یہ ہے کہ ریاستی ادارے بے حسی کا شکار ہیں اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

ان کا کہنا تھا ہے کہ بے گناہ سینکڑوں افراد کا خون حکمرانوں کی گردن پر قرض ہے، انہیں اس کا حساب دینا ہوگا، جبکہ خون ناحق سؤال کر رہا ہے کہ انہیں کس جرم میں قتل کیا گیا، خواتین اور بچوں تک کا خیال نہیں رکھا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس یو سی وسطی پنجاب کے نو منتخب صدر سید ساجد حسین نقوی اور دیگر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .