جمعرات 2 جنوری 2025 - 07:30
 راستے نہ کھولے گئے تو ہم لانگ مارچ لے کر پاراچنار جانے کا اعلان کریں گے

 حوزہ/ علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا: ہم تو کرم کے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے لاہور پریس کلب کے باہر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حکومت اور ریاستی ادارے بتائیں کہ پاراچنار کے بچوں، بوڑھوں یا خواتین کا قصور کیا تھا؟ گذشتہ چالیس سالوں میں ملت جعفریہ نے پاکستان کے ہر علاقے سے جنازے اٹھائے لیکن تھکے نہیں۔

انہوں نے کہا: ہم موت کو شہادت بناتے ہیں۔ پاراچنار میں کربلا دکھائی دی ہے۔ راستے نہ کھولے گئے تو ہم لانگ مارچ لے کر پاراچنار جانے کا اعلان کریں گے۔

علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا: ہم تو کرم کے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ بتائیں دہشت گرد تکفیری گروپ کس کے خلاف اعلانات کر رہے ہیں۔ جن کے یہ پروردہ ہیں، انہیں کی زبان بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: لگتا ہے عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھا جا رہا ہے اور خیبر پختونخواہ حکومت بھی راستے کھلوانے کے لئے ہتھیار جمع کروانے کی شرط پر بلیک میل کر رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha