حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی ضلع کرم انجینئر حمید حسین نے ڈی سی کرم جاوید اللہ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کی جانب سے اسے بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے، جو ایک مرتبہ پھر سے کرم کے امن وامان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، ان سازشوں کو ہر صورت ناکام بنانا ہو گا، اس وقت کرم کے حالات انتہائی خراب ہو رہے ہیں، ایک انسانی المیہ پیدا ہوچکا ہے، اس وقت پاراچنار میں غذائی اجناس اور ادویات ناپید ہیں، پیٹرول مصنوعات بالکل ختم ہیں۔ ایسے حالات میں دہشتگردانہ کاروائیاں کرنا حالات کو مزید خراب کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ آرمی اور ایف سی کے جوانوں کی علاقے میں تعناتی کے عمل کو تیز کرے، جہاں سے بھی امن معاہدے کے خلاف ورزی ہو، ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور روڈ کو پرامن بنانے کے لئے مرکزی حکومت کو اپنا کلیدی کرادر ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈی سی کرم اور زخمی ایف سی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں اور کرم کے عوام سے پر امن رہنے اور معاہدے پر عمل درعمل کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔
آپ کا تبصرہ